Ufone offers free internet in Islamabad and Rawalpindi

Ufone Offers Free Internet In Islamabad And Rawalpindi

یوفون کی مفت تھری جی سروسز لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی دستیاب

لاہور میں کامیابی کے ساتھ مفت تھری جی سروسز جاری کرنے کے بعد اب یوفون نے دوسرے بڑے شہروں میں تھری جی سروسز کا آغاز کردیا ہے۔ لاہور کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، اور ملحقہ شہر راولپنڈی کا نمبر آیا ہے ۔ ان دونوں شہروں میں مقیم یو فون کے صارفین دس مئی تک مفت تھری جی کی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
یوفون کی طرف سے یہ اقدام صارفین کو بتانا ہے کہ تھری جی کی سروسز کس قدر تیز، اور برق رفتار ہیں۔

صارفین اپنے موبائل فونز کے ذریعے با آسانی دنیا بھر سے تیز ترین انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ اور کسی لوڈ شیڈنگ یا ڈی ایس ایل کے مسائل کے بغیر چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/ufone-isb.jpg

موبائل فون کے علاوہ بذریعہ Hotspotاپنے کمپیوٹر سے وائی فائی کے ذریعے بھی منسلک ہوا جا سکتا ہے، اور بذریعہ ڈیٹا کیبل بھی اپنے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرکے تیز ترین انٹرنیٹ کو کمپیوٹر پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے صارفین اپنے علاقے میں تھری جی کی کوریج کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے #3344* ڈائل کریں، یا پھر  یوفون کی ویب سائیٹ پر کوریج کی تفصیلات حاصل کریں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-30

More Technology Articles