Ufone Offers to Exchange Your 2G Phone with 3G Phone

Ufone Offers To Exchange Your 2G Phone With 3G Phone

یوفون کی نئی آفر۔۔۔ پرانا 2Gفون دیکر نیا 3Gفون حاصل کریں

یو فون نے اپنے تھری جی نیٹ ورک کی آمد کے پیش نظر صارفین کیلئے ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ جسکی بدولت صارفین اپنے پرانے 2Gفون دیکر نئے 3Gفون حاصل کر سکتے ہیں۔
یو فون کے مطابق صارفین اپنے پرانے موبائل فون‘ یو فون کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سروس سینٹرز پر لیکر آئیں، اور پرانے فون دیکر، نئے تھری جی والے فون حاصل کریں۔ صارفین کو دونوں موبائل فونز کے درمیان کی قیمت ہی ادا کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)


یہ ایسے ہی ہوگا جیسے آپ اپنا موبائل اوپن مارکیٹ میں فروخت کیلئے لے جائیں،اورپرانے فون کو فروخت کرکے جو پیسے ملیں ان میں مزید پیسے ڈال کر نیا فون لے لیں۔فلحال یو فون کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اور انکی قیمت کیا ہے۔اُمید ہے کہ اگلے چند دنوں تک اسکا اعلان بھی کر دیا جائے گا، اور مزید شہروں تک بھی اس سہولت کو پھیلا دیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ سہولت موبی لنک بھی اپنے صارفین کو فراہم کر چکا ہے۔ جسکی تفصیلات پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-29

More Technology Articles