Warid Introduces Shared LTE Plans and MiFi Devices

Warid Introduces Shared LTE Plans And MiFi Devices

وارد کی نئی پیشکش۔۔۔ وارد نے شیئرڈ ایل ٹی ای پلان اور مائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دیں

وارد ٹیلی کام نے پاکستان میں پہلی بار ایل ٹی ای شیئرڈ پلان اور مائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دی ہیں۔

مائی فائی (MiFi) ڈیوائس
مائی فائی ڈیوائس کا کام پورٹیبل وائرلیس راؤٹر کا ہے جس پر 10 سمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کنکٹ ہو کرایل ٹی ای سپیڈ پر انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ڈیوائس پاکستان کے تمام ایل ٹی ای کوریج والے شہروں میں قابل استعمال ہے۔


وارد کا کہنا ہے کہ مائی فائی ڈیوائس استعمال میں محفوظ ہے۔ کوئی دوسرا شخص بنا اجازت کے اس سے کنکٹ نہیں ہو سکتا۔ پورٹیبل ہونے کی وجہ سے مائی فائی ڈیوائس بیٹری پر چلتی ہے جو6 گھنٹے تک کام دیتی ہے ۔

مائی فائی پلانز
مائی فائی ڈیوائس کی قیمت ایک ایل ٹی ای سم کےساتھ 9999 روپے ہے۔

(جاری ہے)

نئی ڈیوائس پر وارد کی جانب سے تین ماہ تک ہر ماہ 35 جی بی ڈیٹا فری ہے۔


ڈیٹا کے حوالے سے 15 سے 35 جی بی تک کے 3 آپشنز ہیں ۔1500 روپے میں 15 جی بی ماہانہ، 2000 روپےمیں 20 جی بی ماہانہ اور 3000 میں 35 جی بی ماہانہ کے ڈیٹا پلان مہیا کیے گئے ہیں۔
یہ پیشکش وارد کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ وارد ویب پورٹل سے بھی اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

شیئرڈ ایل ٹی ای پلانز
وارد پاکستان کا پہلا موبائل فون آپریٹر ہے جو شیئرڈ ایل ٹی ای پلان متعارف کرا رہا ہے۔
اس پلان کے تحت تمام پری پیڈ یا پوسٹ صارفین دیگر صارفین کے ساتھ مل کر ایک ہی پلان حاصل کر سکتےہیں۔ تینوں کا بل ایک ہی ہوگا، چاہے وہ اسے جہاں بھی استعمال کریں۔شیئرڈ پلان وارد کے ایل ٹی ای صارفین اور مائی فائی ڈیوائس کے صارفین کے لیے ہے۔
شیئرڈ پلان کی مثال اس طرح دی جا سکتی ہے کہ اگر کسی صارف کے پاس 35 جی بی ماہانہ کا پیکج ہے تو وہ ویب پورٹل کی مدد سے اسے دو دوسرے وارد نمبروں کے ساتھ بانٹ سکتا ہے۔ دوسرے دو صارفین سے اس حوالے سے کوئی قیمت نہیں لی جائے گی۔
مزید تفصیلات وارد کی ویب سائیٹ سے حاصل کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2015-02-04

More Technology Articles