Zong launches 3G trail services in Lahore

Zong Launches 3G Trail Services In Lahore

زونگ نے لاہور میں مفت تھری جی سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

زونگ نے لاہور میں 3G کی مفت سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے مگر ٹیلی نار، موبل لنک اور یو فون کے طرح زونگ کی یہ پیشکش اپنے سبھی صارفین کے لیے نہیں ہوگی بلکہ اس سے صرف وہی صارفین مستفید ہو سکیں جو کہ اس مفت سروس کو حاصل کرنے کے لیے اپنے نام کا اندراج کروائیں گے۔
زونگ کے مطابق صارفین6 مئی سے 12 مئی تک اپنے ناموں کا ندراج کروا سکتے ہیں ۔

جبکہ زونگ 14 مئی کو انہیں مفت سروس حاصل ہونے کے متعلق آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)


زونگ لکی ڈرا کے ذریعے چنے جانے والے صارفین کو انعامات سے بھی نوازے گا جس میں مفت موبائل انٹر نیٹ (4 جی بی ماہانہ انٹرنیٹ پیکج)، سامسنگ نوٹ 3، ایس 5، آئی فون 5 ایس شامل ہوگا۔
3G کا ٹرائل دورانیہ ختم ہونے پر صارف سے اس سروس کے متعلق پوچھا جائے گا کہ وہ اس سروس کو جاری رکھنا چاہتا ہے کہ نہیں۔ اگر صارف انکار کرے گا تو اسکی سروس بند کر دی جائے گی۔
زونگ کے مطابق وہ پاکستان کے سات شہروں میں کمرشل 3G سروس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں اسلام آباد /راولپنڈی، لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-08

More Technology Articles