Zong launches 4G-LTE in Pakistan

Zong Launches 4G-LTE In Pakistan

زونگ نے تاریخ رقم کر دی۔۔۔ پاکستان میں 4G-LTE کا آغاز کر دیا

آج 27ستمبر 2014کو زونگ نے پاکستان میں 4G-LTE نیٹ ورک کا آغاز کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اُردو پوائنٹ رپورٹنگ ٹیم کے مطابق اس سلسلے میں کراچی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اس لاجواب سروس کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ فور جی LTEکی آمد کے بعد پاکستان دنیا کے ان 76ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن میں LTEکی سروس دستیاب ہے ۔


زونگ کی طرف سے فور جی کی سروسز کا آغاز پانچ شہرو ں میں محدود مقامات پر کیا جا رہا ہے، شہروں میں کوریج اور شہروں کی تعداد میں اضافہ جلد کر دیا جائے گا، فلحال یہ سروس کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں محدود مقامات پر دستیاب ہوگی۔
جو صارفین فور جی کی سروس لینا چاہتے ہیں انکے لئے لازم ہے کہ وہ نئی LTEسم حاصل کریں، جو کہ کسی بھی زونگ سروس سینٹر سے حاصل کی جا سکتی ہے، یا زونگ کی ویب سائیٹ پر آرڈر کی جا سکتی ہے. اسکے علاوہ 4Gہینڈ سیٹ کا ہونا بھی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

زونگ کی جانب سے اپنے 4Gہینڈ سیٹس کے حامل صارفین کیلئے سم کارڈز کی فراہمی کئی روز سے جاری ہے۔
 
زونگ کے 4Gموبائل ڈیٹا پیکیجز
1۔ ماہانہ 2GB ڈیٹا۔ 350روپے
2۔ ماہانہ 4GBڈیٹا، 650روپے
3۔ ماہانہ 10GBڈیٹا، 1500روپے
4۔ ماہانہ 20GBڈیٹا، 2500روپے
5۔ ماہانہ 30GBڈیٹا ، 3500روپے
 
یہاں یہ امر بھی ذہن میں رہے کہ وارد ٹیلی کام کی جانب سے ستمبر میں 4جی بھرپور انداز میں لانچ کرنے کی باتیں صرف باتیں ہی رہیں اورزونگ پاکستان میں 4جی موبائل انٹر نیٹ فراہم کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ۔یقینا وار د کے صارفین اب وارد کے اعلان کے منتظر ہیں، اگر اب بھی وارد کی طرف سے تاخیر ہوئی تو یقینا صارفین کی ایک بڑی تعداد زونگ پر منتقل ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-27

More Technology Articles