Zong to Launch 3G and 4G Wingles and MiFi Devices

Zong To Launch 3G And 4G Wingles And MiFi Devices

زونگ تھری جی، فور جی ونگل اور مائی فائی ڈیوائس متعارف کرائے گا

زونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے تھری جی ، فور جی ونگل اور تھری جی فور جی مائی فائی ڈیوائس متعارف کرائے گا۔ ابتدائی تین ماہ میں ان ڈوائسز کے ساتھ مفت انٹرنیٹ فراہم کیاجائے گا۔
ٹیکنالوجی بلاگ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق تمام ونگل اور مائی فائی ڈیوائس زونگ کا تھری جی اور فور جی نیٹ ورک ہی استعمال کریں گی مگر انٹرنیٹ کی رفتار کا دارومدار ان ڈیوائسز کے مقام پر منحصر ہے۔



مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Zong_4G_Wingle_001.jpg
زونگ 4 جی ایل ٹی ای ونگل

· 4 جی ایل ٹی ای سپیڈ
· پلگ اینڈ پلے
· 10 مختلف لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا سمارٹ فون سے منسلک ہونے کی صلاحیت
· کسی بھی یو ایس بی ساکٹ (لیپ ٹاپ یا کار ڈیک)میں لگا کر چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)



قیمت اور پیکج
ڈیوائس کی قیمت 12000 ہے جس میں شامل ہوگا
· 3 ماہ تک 60 جی بی ڈیٹا فری
· موبائل براڈ بینڈ کے کسی بھی پیکج کی پہلی تین سبسکریشن کے لیے ڈیٹا کی حد ڈبل ہو گی
· عمومی موبائل براڈ بینڈ کے پیکج کا اطلاق تین ماہ ہوگا۔
کل قیمت میں ڈیوائس، 4 جی سم اور 60 جی بی ڈیٹا کی قیمت شامل ہے۔


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Zong_3G_Wingle_001.jpg
زونگ 3 جی ونگل

خصوصیات
· سپر 3 جی سپیڈ
· پلگ اینڈ پلے
· 10 مختلف لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا سمارٹ فون سے منسلک ہونے کی صلاحیت
· کسی بھی یو ایس بی ساکٹ (لیپ ٹاپ یا کار ڈیک)میں لگا کر چلایا جا سکتا ہے۔


قیمت اور پیکج
ونگل تین مختلف آپشنز میں دستیاب ہیں۔
· 3 جی ونگل۔ سٹارٹ پیک۔ 3500 روپے میں 20 جی بی ڈیٹا ایک ماہ کے لیے
· 3جی ونگل ۔ گولڈ پیک۔ 4500 روپے میں40 جی بی ڈیٹا ایک ماہ کے لیے
· 3 جی ونگل۔پلاٹینیم پیک۔5500 روپے میں 60 جی بی ڈیٹا ایک ماہ کے لیے

درج بالا قیمتوں میں ڈوائس، سم اور ایک ماہ کے ڈیٹا کی قیمت شامل ہے۔

3 جی ونگل خریدنے پر پہلے 3 ماہ ڈیٹا کی حد دوگنی ہو گی۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Zong_3G_MiFi_001.jpg
3جی مائی فائی کلاؤڈ
خصوصیات
· 3 جی سپیڈ
· 10 مختلف لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا سمارٹ فون سے منسلک ہونے کی صلاحیت
· کسی بھی یو ایس بی ساکٹ (لیپ ٹاپ یا کار ڈیک)میں لگا کر چلایا جا سکتا ہے۔

· بلٹ ان ری چارج ایبل بیٹری
· بیٹری ٹائم 6 گھنٹے ، سٹینڈ بائی ٹائم 300 گھنٹے
· سٹیٹس ڈسپلے کے لیے ایل سی ڈی
· بطور موبائل ہاٹ سپاٹ کام کرنے کے لیے

قیمت اور پیکج
مائی فائی 3 جی ڈیوائس ان قیمتوں میں دستیاب ہے۔
· مائی فائی سٹارٹر۔ 4850 روپے میں ۔ 4 جی بی ڈیٹا ماہانہ
· مائی فائی برونز۔
5150 روپے میں۔ 8 جی بی ڈیٹا ماہانہ
· مائی فائی سلور۔ 6000 روپے میں ۔ 20 جی بی ڈیٹا ماہانہ
· مائی فائی گولڈ۔ 7000 روپے میں ۔ 40 جی بی ڈیٹا ماہانہ
· مائی فائی پلاٹینیم۔ 8000 روپے میں ۔ 60 جی بی ڈیٹا ماہانہ
درج بالا قیمتوں میں ڈیوائس، سم اور پہلے ماہ کے ڈیٹا کی قیمت شامل ہے۔

کسی بھی پلان کے ساتھ سپر 3 جی مائی فائی کی خریداری پر پہلے تین ماہ کے لیے ڈیٹا کی حد ڈبل ہو گی۔


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Zong_3G_Dongle.jpg
زونگ 3 جی ڈونگل

خصوصیات
· 3 جی سپیڈ
· پلگ اینڈ پلے
· ڈونگل کسی بھی لیپ ٹاپ یا پی سی میں لگائی جا سکی ہے۔

قیمت اور پیکج
· ڈونگل سٹارٹر۔ 2650 روپے میں 4 جی بی ماہانہ
· ڈونگل برونز۔
2950 روپے میں 8 جی بی ماہانہ
· ڈونگل سلور۔ 3800 روپے میں 20 جی بی ماہانہ
· ڈونگل گولڈ۔ 4800 روپے میں 40 جی بی ماہانہ
· ڈونگل پلاٹینیم۔ 5800 روپے میں 60 جی بی ماہانہ

درج بالا قیمتوں میں ڈیوائس، سم اور پہلے ماہ کے ڈیٹا کی قیمت شامل ہے۔
نئی ڈونگل کے ساتھ کوئی بھی پیکج لینے پر پہلے تین ماہ ڈیٹا کی حد ڈبل ہو گی۔


زونگ موبائل براڈ بینڈ پیکجز
درج بالا قیمتوں میں ڈیوائس کی قیمت ، سم کی قیمت اور پہلے ماہ کے ڈیٹا کی قیمت شامل ہے۔
کوئی بھی ڈیوائس خریدنےپر پہلے تین ماہ ڈیٹا کی حد ڈبل ہوگی۔
تین ماہ کے بعد ذیل کی لسٹ سے پیکج کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔



ڈونگل، ونگل اور مائی فائی ڈیوائس میں فرق
مائی فائی ڈیوائس: یہ ایک پورٹیبل راؤٹر کا کام کرتی ہے۔

اس میں اپنی الگ سے ری چارج ایبل بیٹری ہوتی ہے جو 6 گھنٹے چلتی ہے۔اس ڈیوائس کا کام وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنانا ہے ۔
ونگل: ونگل کو کسی بھی یوایس بی ساکٹ کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔یہ بھی وائی فائی ہاٹ سپاٹ بناتی ہے۔
ڈونگل:یہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ نہیں بناتی بلکہ اسے صرف ایک ہی پی سی یا لیپ ٹاپ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-07

More Technology Articles