Zong win 4G license. Auctions final result

Zong Win 4G License. Auctions Final Result

زونگ چھا گیا... فور جی لائسنس کی نیلامی جیت لی.... باقی سب نے تھری جی جیت لیا

ملک میں تھری جی فور جی لائسنس کی نیلامی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نتائج کا حتمی اعلان کیا ہے ، نتائج کے مطابق زونگ واحد کمپنی ہے جو تھری جی اور فور جی دونوں لائسنس جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ، جبکہ ٹیلی نار، یوفون ، موبی لنک نے تھری جی لائسنس جیتے ہیں ، حکومت کو ان نیلامیوں سے 1.182بلین ڈالرز آمدنی ہو ئی ۔

(جاری ہے)

جس میں 902.82بلین ڈالر تھری جی جبکہ 210بلین ڈالر فور جی سپیکٹرم کی نیلامی سے حاصل ہو ئے ۔

حتمی نتائج کے مطابق زونگ 10میگا ہرٹز تھری جی ، 10میگا ہرٹز فور جی ، موبی لنک 10میگا ہرٹز تھری جی ، یوفون 5میگا ہرٹز تھری جی ، ٹیلی نار 5میگا ہرٹز تھری جی کے لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فور جی کی نیلامی میں یوفون اور زونگ نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن یوفون 10میگا ہرٹز کے قواعد پر پورا نہ اُترنے کے باعث فور جی کی نیلامی میں شامل نہ ہو سکا ۔ چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کے مطابق فور جی کا ایک سپیکٹرم چند ماہ میں فروخت ہو جائے گا ۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-23

More Technology Articles