ZonG Wins the Most Coveted 3G & 4G Licenses

ZonG Wins The Most Coveted 3G & 4G Licenses

زونگ 3Gاور 4G لائسنس کی نیلامی کا فاتح قرار

پاکستان کے سب سے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ٹیلی کام نیٹ ورک ZonG نے اپنے معزز صارفین کی قدروقیمت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی اگلی جنریشن کی موبائل سروسز کی اسپیکٹرم نیلامی جیت کر پاکستان کی واحد 3Gاور 4Gلائسنس یافتہ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس کام یابی کی بدولت کمپنی جلد ہی اپنے معزز صارفین کو اپنی نوعیت کی منفرد، نئی اور جدید خدمات فراہم کرے گی۔
ZonGکی سربراہی کمپنی ’’چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن‘‘ (CMCC) نے باضابطہ طور پر اپنی4Gخدمات دسمبر 2013ء میں متعارف کروائی تھیں۔ 31مارچ 2014ء تک کمپنی کے صارفین کی مجموعی تعداد 781.08ملین تک جا پہنچی جس نے اسے دنیا بھر کا سب سے بڑا آپریٹر بنا دیا۔

(جاری ہے)

آج اس کے 4Gصارفین کی تعداد 2.79ملین اور 3Gصارفین کی تعداد تقریباً 225ملین ہے جو CMCCکی کام یابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس وقت چین میںCMCCکے پاس 4G کی 252,000سے زائد سائٹس موجود ہیں جن کی بدولت یہ دنیا کا سب سے بڑا 4Gآپریٹر بن گیا ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ رواں سال کے آخر تک 500,000سے زیادہ 4Gسائٹس دستیاب ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ CMCCسالانہ بنیادوں پر صارفین کو 200ملین سے زیادہ ہینڈ سیٹ فروخت کر کے ہینڈ سیٹ ڈسٹری بیوشن چینل کے لحاظ سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، ان میں سے 50فی صد 4Gہینڈ سیٹ ہوتے ہیں۔

اِس موقِع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ZonGکے چیئرمین اور CEO، Dr. Fan Yunjunنے کہا، ’’میں حکومتِ پاکستان اور پی ٹی اے کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انھوں نے بالکل غیر جانب دار رہتے ہوئے نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے منعقد کیا، اورZonGکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کی سخت محنت اور کوشش بالآخر رنگ لائی ہے۔ چین کا پاکستان کے عوام سے ایک خصوصی تعلق ہے اور ZonGاس حوالے سے ایک اہم کردار ادا کر تے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے 3G اور 4G آپریٹر کی حیثیت سے بہترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہے ۔
یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ اب ہمارے صارفین جدید ترین ٹیلی کام ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکیں گے اور ہمارے لیے یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے ثابت کیا جاسکتا ہے کہ ہم ہر پاکستانی کی زندگی میں ’’ناگزیر ڈیجیٹل لائف پارٹنر‘‘ کا کرد ار ادا کرسکتے ہیں۔
اِس حوالے سےZonGکے چیف کمرشل آفیسر Dr. Zhao Peng نے کہا، ’’ہم مستقل ترقی اور جدت طرازی پر یقین رکھتے ہیں جس کے صلے میں ہمارے صارفین کو بہتر خدمات اور سہولیات ملتی ہیں۔
پی ٹی اے کے ساتھ3G اور 4Gلائسنس کا یہ معاہدہ بھی ہماری کوششوں کی ایک مثال ہے جو ہم اپنے صارفین کو موثر خدمات کی فراہمی کے لیے جاری رکھتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ہم پاکستان میں اگلی جنریشن کی ٹیلی کام سروسزلانے کے لیے کس حد تک کوشاں ہیں۔‘‘
موبائل انٹرنیٹ کے حوالے سے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کی وجہ سے ڈاؤن لوڈ نگ کی بہت زیادہ تیز رفتار میسر آسکے گی۔ کمپنی بڑے اقدامات کے ذریعے ٹیلی کام سروسز کی مسابقتی مارکیٹ میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انڈسٹری میں سب سے تیزی سے پھیلتی ہوئی سیلولر کمپنی ہونے کی بدولت ZonGپاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹیلی کام آپریٹر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-29

More Technology Articles