Apple unveils macOS Catalina, retires iTunes

Apple Unveils MacOS Catalina, Retires ITunes

ایپل نے میک ا و ایس کاٹالینا متعارف کرا دیا۔ آئی ٹونز کو ختم کر دیا گیا

ایپل نے میک ا و ایس کا نیا ورژن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ اسے کاٹالینا(Catalina) کا نام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایپل نے آئی ٹونز کو بھی ریٹائر کر دیا ہے۔ اب کاٹالینا کے صارفین  کے پاس تین مختلف ایپس”میوزک“، ”پوڈ کاسٹ“ اور ”ٹی وی“    (اب 4K HDR اور Dolby Atmos سپورٹ کے ساتھ)  ہیں۔
آئی ٹیونز کو آئی فونز، آئی پوڈز اور آئی پیڈز سے  sync کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
اب sync آپشن کے لیے نیا آپشن ہے۔ جو میک او ایس کے Finder میں ہے۔
میک اوایس کاٹالینا میں ایک دوسرا نیا دلچسپ فیچر سائیڈ کار (Sidecar) کا ہے۔ اس فیچر سے میک بک کے لیے آئی پیڈ کو دوسری سکرین بنایا جا سکتا ہے۔ اس فیچر سے آئی پیڈ سے میک کو اِن پٹ دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور اب آئی پیڈ میں ایپل پنسل کی لیٹینسی کو 9 ایم ایس تک کم کر دیا ہے، جو کافی بہتر ہے۔

(جاری ہے)


میک اوایس کاٹالینا میں نیا وائس کنٹرول فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، اس سے آپریٹنگ سسٹم میں ہر چیز کو آواز سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ Find My Mac کو اب Find My کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے آپ کی گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائسز تلاش کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ اس فیچر سے اب میک کو اس وقت بھی تلاش کیا جا سکتا ہے جب یہ آف لائن ہو۔
کاٹالینا میں تمام ٹی2-فعال ڈیوائسز میں ایکٹیویشن لاک شامل کیا گیا ہے۔
ایکٹویشن لاک کے آن ہونے پر کوئی بھی صارف کے یوزر نیم اور پاس ورڈ کے بغیر چوری شدہ میک کو استعمال نہیں کرسکے گا۔
میک اوایس کاٹالینا میں فوٹوز، نوٹس، ریمائنڈر اور سفاری ایپس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سکرین ٹائم سپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کاٹالینا میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ پروجیکٹ کاٹالسٹ (Project Catalyst) ہے۔ اس سے ڈویلپر آئی فون اور آئی پیڈ ایپس کو فلیش میں میک اوایس کاٹالینا کے لیے پورٹ کر سکتے ہیں۔
میک اوایس کاٹالینا اس سال خزاں میں جاری کیا جائے گا۔ یہ مطابقت رکھنے والے تمام میکس کے لیے مفت ہوگا۔ اس کا پہلا بیٹا ورژن جاری کر دیا گیا ہے۔
Apple unveils macOS Catalina, retires iTunes
تاریخ اشاعت: 2019-06-09

More Technology Articles