LG V30 to feature the world’s widest aperture on a phone camera

LG V30 To Feature The World’s Widest Aperture On A Phone Camera

ایل جی کا وی 30 کے کیمرے کا اپرچر سب سے زیادہ چوڑا ہے

ایل جی 31 اگست کو اپنا نیا فلیگ شپ ایل جی وی 30 جاری کرے گا۔ فون کی ریلیز سے پہلے ایل جی نے اس کے کیمرہ کے بارے میں بتایا ہے۔ اس فون کی خصوصیت ہے کہ اس کی بیک پر دو کیمرےہیں۔ اُن میں سے ایک کیمرے کے عدسے کا اپرچر سائز f/1.6 ہے۔ یہ دنیا کا پہلااسمارٹ فون ہے جس کے کیمرے کا اپرچر اتنا زیادہ چوڑا ہے۔ اس سے پہلے زیادہ تر سمارٹ فونز ، جن مین ایپل آئی فون 7 بھی شامل ہے، کے کیمروں میں f/1.8 اپرچر سائز کا عدسہ استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اتنے چوڑے اپرچر کیو جہ سے وی 30 کے کیمرا سینسر تک 25 فیصد زیادہ روشنی پہنچتی ہے جس سے تصاویر میں کافی بہتری آتی ہے۔ خاص طور پر جو روشنی کم ہو تو زیادہ اپرچر سائز کی وجہ سے V30 کا کیمرا زبردست تصاویر کھینچ سکتا ہے۔ایل جی نے فون میں پلاسٹک سے بنے عدسے کے بجائے انتہائی شفاف شیشے کے عدسے استعمال کیے ہیں جن کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک کے مقابلے میں روشنی کو زیادہ بہتر طریقے سے کیمرے کے سینسر تک پہنچا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-10

More Technology Articles