4 free apps to test your Android phone hardware

4 Free Apps To Test Your Android Phone Hardware

موبائل ہارڈ وئیر ٹسٹ کے لیے 4 مفت اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز

اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ سمارٹ فون ہے اور آپ اپنے فون کے ہارڈ وئیر کے بارے میں جاننا بھی چاہتے ہیں تویہ چار ایپلی کیشن اس حوالے سے آپ کی تمام ضروریات کےلیے کافی ہیں۔یہ ایپلی کیشن سیکنڈ ہینڈ سمارٹ فون خریدتے ہوئے زیادہ کام آتی ہیں۔


1۔ AnTuTu Tester
اس ایپلی کیشن کو AnTuTu بینچ مارک بنانے والوں نے ہی بنایا ہے۔ AnTuTu Tester میں ایک بیٹری ٹسٹ سکرپٹ ہےجسے کئی گھنٹوں تک چلا کر بیٹری کا سکور معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس سے ملٹی ٹچ ٹسٹ، ایل سی ڈی ٹسٹ اور بہت سے دوسرے ٹسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

2۔ فون ڈاکٹر پلس
یہ ایپلی کیشن آئی او ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن سے 25 کے قریب موبائل ٹسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ان ٹسٹوں میں بلوٹوتھ، جی پی ایس، 3 جی اور 4 جی وغیرہ کے ٹسٹ شامل ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے کچھ فیچر کو ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

3۔ فون ٹیسٹر
یہ ایپلی کیشن بھی سنسر، وائی فائی، ٹیلی فونی، کیمرا اور بہت سی دوسری چیزوں کو ٹسٹ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس ایپل کیشن کی سب سے خاص خوبی یہ ہےکہ اسے اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

4۔سنسر باکس

اگر آپ موبائل کے صرف سنسر زکو جانچنا چاہتے ہیں تو یہ یپلی کیشن بہترین ہے۔ اس ایپلی کیشن سے gyroscope ، لائٹ سنسرز، orientation sensor ، proximity sensor ،درجہ حرارت کے سنسر، accelerometer ، آواز کے ٹسٹ کے علاوہ اور بہت سے دوسرے ٹسٹ کیے جا سکتےہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-01

More Technology Articles