Adobe Lightroom app for Android is now free of charge

Adobe Lightroom App For Android Is Now Free Of Charge

ایڈوبی لائٹ روم ایپلی کیشن اب مفت میں دستیاب ہے

ایڈوبی گرافکس کی دنیا کی جانی مانی کمپنی ہے۔ ایڈوبی کے مشہور زمانہ سافٹ وئیر ایڈوبی فوٹو شاپ سے کمپیوٹر استعمال کرنے والے سبھی صارفین واقف ہیں۔آج کل تو تصویر کو جس مرضی سافٹ وئیر سے ایڈٹ کیا جائے ، صارفین فوٹو شاپ کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔
اکتوبر میں ایڈوبی نے آئی او ایس صارفین کے لیے اپنی ایپلی کیشن لائٹ روم ڈاؤن لوڈ اور مفت استعمال کے لیے پیش کی تھی۔

ایڈوبی نے اب اینڈروئیڈ کے لیے اپنی اس ایپلی کیشن کا ورژن 1.4 مفت استعمال کےلیے پیش کر دیا ہے۔ایڈوبی کے مطابق صارفین ایپلی کیشن کو مفت استعمال کرتے ہوئے محدود مدت کےٹرائل سے ایڈوبی آئی ڈی کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔سائن اپ ہونے کے بعد صارفین آن لائن سٹوریج کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر آن لائن محفوظ کر کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ڈیسک ٹاپ،موبائل اور ٹیبلٹ پر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محدود مدت کے بعد صارفین صرف ٹیبلٹ یا سمارٹ فون پر ایپلی کیشن کو مفت استعمال کر سکتے ہیں۔محدود مدت کے ٹرائل کے بعد ڈیسک ٹاپ پر syncکرنے کے لیے صارفین کو کریٹیو کلاؤڈ کی سبسکرپشن لینی پڑے گی مگر موبائل پر ایپلی کیشن مفت ہی استعمال کی جا سکے گی۔
ایڈوبی لائٹ روم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں۔
ایڈوبی لائٹ روم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں۔

Adobe Lightroom app for Android is now free of charge
تاریخ اشاعت: 2015-12-07

More Technology Articles