Android app will warn you when someone spys on you!

Android App Will Warn You When Someone Spys On You!

کیا کوئی آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟ اپلیکیشن آپ کو کرے گی خبردار!

ریسرچر نے صارفین کو ان کی جاسوسی ہونے پر خبردار کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے۔اینڈرائیڈ پلیٹ فورم کے لیے بننے والی یہ ایپ آپ کو خبردار کرے گی جب بھی آپ کی جاسوسی کا خدشہ ہوگا۔یہ نیا ایپ اگلے دو مہینوں میں گوگل کے پلے سٹور میں دستیاب ہوگی۔

اس نئی ایپ کا مقصد لوگوں کی ان کے مقام کے بارے میں جاسوسی کیے جانے پر انہیں خبردار کرنا ہے۔

اس میں ایک بڑا اور آسانی سے سمجھ میں آنے والا بینر بتائے گا کہ ’ آپ کی فلاں ایپ کی مجودہ جگہ کی جاسوسی کر رہی ہے، اور آپ کی موجودہ جگہ کی تفصیلات سے کسی کو آگاہ کر رہی ہے۔

فی الحال اینڈرائیڈ نے ٹاسک بار کے اوپر ایک چھوٹا سا کروس کا نشان رکھا ہے جو ہر بار کسی بھی ایپ کے آپ کے مقام تک رسائی حاصل کرنے کے بارے میں آپ کو مطلع کر دیتا ہے ، یعنی جیسے ہی GPSکا فنکشن چلتا ہے آپ کے فون کی ٹاسک بار پر ایک چھوٹا سا نشان ظا ہر ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بعض اپلیکیشنز اس نشان کو بھی چھپانے کی کوشش کرتی ہیں، جنکو پکڑنے اور نشاندہی کرنے کیلئے یہ نئی ایپ جلد ہی دستیاب ہوگی۔

اس ایپ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو اس بات سے واقف کروانا ہے کہ کس تیزی سے کسی بھی ایپ کے ذریعے آپ کے مقام کے بارے میں جاسوسی کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ گوگل اور ایپ بنانے والوں کو اس سلسلے میں شدیداحتیات کی ضرورت ہے۔

گوگل پہلے ہی مقام کے بارے میں لی جانے والی اجازت کے بارے میں فلپ فلوپ انداز اپنائے ہوئے ہے۔پہلے اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین میں صارف کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی ایپ کی طرف سے لیے جانے والی اجازت کو قبول نا کرے، مگر نئی متعارف کردہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ میں اس کو ہٹا دیا گیا ہے، جو صارفین کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-31

More Technology Articles