Android apps coming to the Windows Phone Store

Android Apps Coming To The Windows Phone Store

ونڈوز فون صارفین کیلئے ایک اچھی خبر!

ونڈوز فون کے صارف جلد ہی اپنے فونز پر اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز کا ستعمال کر سکیں گے۔اندرونی ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ کے منصوبوں میں اس بات کو نا صرف شامل کیا گیا ہے بلکہ اس پر سنجیدگی سے غور بھی کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ونڈوز اور ونڈوز فون کے لیے اینڈرائیڈ ایپس کے سہولت کو ممکن بنایا جائے۔یہ آئیڈیا مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹیو ز کے ملے جلے تاثرات سے سامنے آیا ہے۔

کچھ کا خیال ہے کہ اینڈرائیڈ ایپس کا ونڈوز اور ونڈوز فون میں شامل ہونا اچھا اضافہ ہوگا جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ اینڈرائیڈ کو ونڈوز فون میں شامل کرنا ونڈوز فون کے پلیٹ فورم کو ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔
ونڈوز فون کے صارفین چاہتے ہیں کہ اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون کے درمیان ایپلیکشنز کا فرق ختم ہونا چاہیے ، بالکل اسی طرح جس طرح گوگل پلے سٹور نے آخرکار ایپل ایپ سٹور کو ملحق کیا تھا۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ اپنے ڈیولپرز کو ونڈوز فون کے لیے نئے ایپلیکشنز بنانے پر زور دے رہا ہے۔ گو کہ ’ انسٹاگرام‘ اور ’ وائن‘ پہلے ہی سے ونڈوز فون کے صارف کے استعمال کے لیے موجود ہیں۔ مگر ابھی بھی بہت سے ایسی ایپس ہیں جو ابھی تک ونڈوز فون کے صارف کی پہنچ سے دور ہیں۔ لیکن اینڈرائیڈ ایپس کا ونڈوز فون میں شامل ہونا کوئی حل نہیں ہے، جسے کہ بلیک بیری 10 میں بھی اینڈرائیڈ ایپس کو شامل کیا گیا تھا مگر اس کے باوجود اس کے شرحِ فروخت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔
اس کے علاوہ پچھلے سال ونڈوز فون کی شرحِ فروخت میں بھی کچھ خاص اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا اور اب ’’جی ڈی آر 3‘‘ کے اپ ڈیٹ کے ساتھ یہ فون اینڈرائیڈ کے ٹاپ ماڈلز کو ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ بہت سادہ طریقے سے اپنے صارفین کو اینڈرائیڈ ایپ ونڈوز فون میں ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے استعمال کرنے کے سہولت مہیا کر سکتے ہیں۔مگر ایسا لگتا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کی شہرت کو ونڈوز فون کے شرحِ فروحت بڑھانے کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں.
کچھ بھی ہو، اسکا فائدہ یقینا ونڈوز فون صارفین کو ضرور ہوگا، جو ونڈوز کی انتہائی کم اپلیکیشنز سے بہت تنگ ہیں!۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-13

More Technology Articles