Android Wear smartwatches now working with iPhones

Android Wear Smartwatches Now Working With IPhones

اینڈریوڈ وئیر سمارٹ واچز اب آئی فون کے ساتھ بھی کام کریں گی

گوگل نے ایک نئی ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے اینڈریوڈ وئیر سمارٹ واچز کو آئی فون کے ساتھ بھی چلایا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن آئی فون 5 یا نئے اور آئی او ایس 8.2یا نئے ورژن سے مطابقت رکھتی ہے۔گوگل نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ آنے والی تمام اینڈریوڈ سمارٹ واچز میں آئی او ایس کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
آئی فون پر اینڈریوڈ وئیر ایپلی کیشن ہوتے ہوئے وہ تمام فیچر تو استعمال نہیں کیے جاسکتے جو آئی واچ سے کیے جاتے ہیں ، پھر بھی بہت سے اہم فیچرز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جیسے سمارٹ واچ میں نوٹیفیکیشن دیکھنا، ایس ایم ایس پڑھنا، فٹس کے حوالے سے روزانہ اور ہفتہ وار نوٹیفیکیشن دیکھنا، ٹریفک کی معلومات اور فلائٹ سٹیٹس وغیرہ؛
اینڈریوڈ وئیرسمارٹ واچ خود بخود چلنے اور دوڑنے کا بھی کا بھی حساب رکھتی ہے۔ دل کی دھڑکن کو ریکارڈ کر کے آئی او ایس پر بھی نوٹیفیکیشن دکھا سکتی ہے(اگر آئی او ایس ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہوں)۔اینڈریووئیر میں آواز کی مدد سے بہت سی کمانڈز دی جا سکتی ہے، جیسے او کے گوگل الارم 5 او کلاک ۔وغیرہ
ایپل سٹور پر اینڈریوڈ وئیر کی ایپلی کیشن اس ربط پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-01

More Technology Articles