Anna Assistant – Your Personal Assistant On Google Chrome

Anna Assistant – Your Personal Assistant On Google Chrome

گوگل کروم براؤزر کے پرسنل اسسٹنٹ۔ اینا اسسٹنٹ

آپ نے اینڈروئیڈ کے لیے گوگل اسسٹنٹ، آئی او ایس کےلیے سری ورچوئل اسسٹنٹ کے بارے میں تو سنا ہوگا۔ آئیے آپ کو اینا سے ملواتے ہیں۔ اینا گوگل کے براؤزر گوگل کروم کے لیے ورچوئل اسسٹنٹ ہے۔ اینا آپ کے بہت سے کام ، جیسے میوزک پلے کرنا، ای میل بھیجنا، سکرین شاٹ لینا، ویب سائٹس اوپن اور کلوز کرنا، ڈائریکشن بتانا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا اور بہت سے دیگر کام ، کر سکتی ہے۔


انسٹالیشن کے بعد اینا اسسٹنٹ کو Hey کہہ کر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اینا اس وقت بھی گوگل پر بہت سے افعال سر انجام دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں گوگل پر سرچنگ، ٹیب کلوز کرنا، موسم بتانا اور بہت سے دوسرے افعال شامل ہیں۔
اینا چونکہ پس منظر میں رہ کر کام کرتی ہے، اس لیے آپ کو پاپ اپس یا دوسری اینی میشن کا سامنا کرنا نہیں پڑتا۔
اینا کو چند دوسری ویب سائٹس کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اس سے آپ ٹوئٹ کر سکتے ہیں، ای میل کمپوز کر سکتے ہیں، گوگل میپس پر ڈائریکشن پوچھ سکتے ہیں اور یوٹیوب ویڈیو پوسٹ کر سکتے ہیں۔
اینا اسسٹنٹ کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-04

More Technology Articles