Battry Doctor Andriod App

Battry Doctor Andriod App

بیٹری ڈاکٹر اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

بیٹری ڈاکٹر ایک ایسی بیٹری سیونگ ایپ ہے جس کا  دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے فون کی بیٹری ٹائمنگ دوگنا کر دیتی ہےاس دعوے میں کافی حد تک صداقت بھی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین صرف ایک کلک کر کے بیٹری چوسنے والی تمام ایپلی کیشنز کو بند کر سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کی خاص بات اس  میں فون کو جلد چارج کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔اس ایپلی کیشن کے استعمال سے فون کو چارج کرنے کا دورانیہ 20 منٹ کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بیٹری ڈاکٹر صارفین کو بیٹری ٹائمنگ کے لیے نقصان دہ ایپلی کیشن کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن موجودہ بیٹری میں فون کے آن رہنے کا متوقع دورانیہ بھی بتاتی ہے۔اس ایپلی کیشن کا ایک اور زبردست فیچر بیٹری کی حالت اور درجہ حرارت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔ایپلی کیشن میں موجود کئی قسم کے بیٹری سیونگ موڈز سمارٹ فون کا زیادہ دیر تک چلنا یقینی بناتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو اب تک 330ملین سے زیادہ صارفین استعمال کر چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-22

More Technology Articles