Be My Eyes - helping the blind see

Be My Eyes - Helping The Blind See

اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن سے آپ نابینا افراد کی آنکھیں بن سکتے ہیں

اب آپ بھی نابینا افراد کی آنکھیں بن سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں ضرورت کے وقت نابینا افراد کو اپنی آنکھیں ادھار دے سکتے ہیں۔ بی مائی آئیز (Be My Eyes) ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس سے نابینا افراد ضرورت کے وقت آنکھوں والے افراد سے مدد مانگ سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن ضرورت پڑنے پر نابینا افراد اور آنکھوں والے صارفین کے بیچ آڈیو ویڈیو کنکشن قائم کر دیتا ہے، جس سے آنکھوں والے افراد نابینا افراد کی مدد کر سکتےہیں۔

نابینا افراد سمارٹ فون کے رئیر یا فرنٹ کیمرے سے دوسرے لوگوں کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے نابینا افراد دوسروں سے کسی دوا کی مدت میعاد کے بارے میں جان سکتے ہیں، دوسروں سے پوچھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کپڑے ایک رنگ کے پہنے ہیں یا الگ الگ رنگوں کے، کرنسی کی شناخت میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

راستہ پوچھ سکتےہیں، گری ہوئی چیز ڈھونڈ سکتے ہیں اور بہت سے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔


یہ ایپلی کیشن نابینا افراد کی ریکوئسٹ کسی بھی دستیاب رضاکار تک فوراً ہی پہنچا دیتی ہے۔ عام طور پر نابینا افراد 60 سیکنڈ میں ہی کسی رضاکار سے کنکٹ ہو جاتے ہیں۔
پہلے یہ ایپلی کیشن صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی۔ اب اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-07

More Technology Articles