BlackBerry new app for Android keeps bystanders from your screen

BlackBerry New App For Android Keeps Bystanders From Your Screen

اب آپ کے علاوہ کوئی دوسرا آپ کے سمارٹ فون کی سکرین نہیں دیکھ سکے گا

عوامی مقامات پر جب آپ کے ساتھ کھڑا ہوا کوئی شخص آپ کے ساتھ ہی آپ کے سمارٹ فون کی سکرین پر دیکھتا ہے تو کافی برا لگتا ہے۔ایسی ہی کسی صورتحال سے بچنے کےلیے بلیک بیری نے اینڈروئیڈ صارفین کےلیےایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ پرائیویسی شیڈ(Privacy Shade) نامی اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی سکرین کے مخصوص حصے کے علاوہ تمام سکرین کو ڈارک کر سکتے ہیں۔


پرائیویسی شیڈ اینڈروئیڈ نوگٹ کے کوئیک سیٹنگ فیچر کےساتھ کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویسی شیڈ کو بلیک بیری فون پر Convenience Key بھی اسائن کی جا سکتی ہے۔صارفین اپنے ماحول کے مطابق فیصلہ کر سکتے ہیں انہیں اپنی سکرین کو کس حد تک چھپانا ہے۔اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنی ای میلز کو خفیہ طور پر پڑھ سکتے ہیں۔
بلیک بیری کو سیکورٹی کے لیے ہی جانا جاتا ہے، جس کا ایک اور ثبوت پرائیویسی شیڈ کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔
بلیک بیری کی آنے والی نئی ڈیوائسز میں بھی اس ایپلی کیشن کو شامل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-10

More Technology Articles