California's Earthquake Early Warning system rolls out statewide

California's Earthquake Early Warning System Rolls Out Statewide

کیلیفورنیا میں شہریوں کو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی

کیلیفورنیا کے گورنر  گاوین نیوسم نے  ریاست  کے افراد کے لیے  ایک ایسی ایپلی کیشن لانچ کی ہے جو انہیں زلزلے کی پیشگی اطلاع دے گی۔مائی شیک نامی اس ایپ کے نوٹی فیکیشنز کی بنیاد   پوری ریاست میں زمین میں دبے سنسر ہیں۔ یہ سنسر زلزلے کے جھٹکوں کو چند سیکنڈ پہلے شناخت کر سکتے ہیں ، جس کے بعد ایپلی کیشن پر ایک الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔ اس الرٹ کے تمام صارفین کے لیے جاری ہونے میں 3.7 سیکنڈ لگیں گے جبکہ یہ ایپ  زلزلے سے 15 سیکنڈ پہلے  اس کی اطلاع دے گی۔

(جاری ہے)


یہ ایپلی کیشن  1989 میں آنے والے لوما پریٹا زلزلے کے 30 سال مکمل ہونے پر لانچ کی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے کیلیفورنیا ہی نہیں ساری دنیا میں رہنے والے لوگ کسی حد تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ایپ سے آپ زلزلوں کی اطلاع دے سکتے ہیں اور پوری دنیا میں آنے والے زلزلوں سے مطلع  رہ سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-19

More Technology Articles