Camra mobile app lets you shoot photos and videos directly to the cloud

Camra Mobile App Lets You Shoot Photos And Videos Directly To The Cloud

کیمرہ(Camra) موبائل ایپلی کیشن

ہائی ریزولوشن سمارٹ فون خریدنے کا مطلب ہے کہ آپ کو سمارٹ فون میں زیادہ سٹوریج چاہے ہوگی ورنہ آپ کو ویڈیو کی کوالٹی پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔اگر ویڈیو کی کوالٹی کم نہیں کریں گے تو بار بار ویڈیو اور تصاویر کو ڈیلیٹ یا کمپیوٹر پر منتقل کرنا پڑےگا۔اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ اپنی ویڈیو اور تصاویر براہ راست کلاؤڈ پر سٹور کریں۔ Camra اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے ایک مفت ایپلی کیشن ہے۔

6 ماہ تک بیٹا ورژن میں چلنے کے بعد اسے اب عالمی طور پر لانچ کر دیا گیاہے۔
اس کیمرہ ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن سے کی جانے والی ریکارڈنگ موبائل فون میں محفوظ ہو کر سٹوریج کا مسئلہ پیدا نہیں کرتی بلکہ فوراً ہی کلاؤڈ پر منتقل ہو جاتی ہے۔ویڈیو نہ صرف کلاؤڈ پر منتقل ہوتی رہتی ہے بلکہ ساتھ ساتھ کنورٹ بھی ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ویڈیوز کو فوراً ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو کو موبائل ڈیوائس یا کمپیوٹر پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ شیئر کرنے کا آپشن بھی ہے، جس کے تحت ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہ راست شیئر کی جا سکتی ہیں۔
یہ ایپلی کیشن 5 جی بی سٹوریج تو مفت دیتی ہے تاہم 0.99ڈالر ماہانہ میں 100 جی بی سٹوریج حاصل کی جا سکتی ہے۔کمپنی کئی کیبل ٹی وی چینل اور دوسرے میڈیا سے بھی مربوط ہے جہاں اپنا میڈیا شیئر کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی ایپل ٹی وی کی سپورٹ بھی شامل کرے گی، جس کے بعد کلاؤڈ سے براہ راست ٹی وی پر تصاویر اور ویڈیو دیکھی سکیں گی۔
بیٹا ورژن کے بعد کمپنی نے اسرائیل کے ایک موبائل کیرئر کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی ہے، 1 املین ڈالر کی پرائیویٹ سرمایہ کاری کے بعدہی اسے عالمی طور پر لانچ کیا گیا ہے۔
کیمرہ ایپلی کیشن کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
آئی او ایس کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.
اینڈروئیڈ صارفین ایپلی کیشن انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-10-20

More Technology Articles