Connect Smartphone Cameras to Capture Multiple Angles

Connect Smartphone Cameras To Capture Multiple Angles

کئی سمارٹ فون کیمروں کو کنکٹ کر کے تمام زاویوں سے تصویریں بنائیں

اپنے فون سے تو سب ہی تصاویر بناتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ سمارٹ فون  کے کیمروں کا نیٹ ورک بنا کر اپنی مرضی کے زاویے سے تصاویر بنا سکتے ہیں۔اس طرح  آپ ایک سی روشنی  اور ماحول میں ہر زاویے سے  بہترین  تصاویر بنا سکتے ہیں۔
کارالیل (Caralel) اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک مفت ایپلی کیشن ے۔ اس ایپلی کیشن سے آپ مختلف ڈیوائسز کو ایک ساتھ کنکٹ کر کے سب ڈیوائسز کے کیمروں کا نیٹ ورک بنا  سکتے ہیں۔
آپ کے ساتھی بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے اس نیٹ ورک میں شامل ہو سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن سے بنائی گئی تصویر کو الگ تصویروں  یا سب کیمروں سے بنائی گئی تصویروں  کو جف فارمیٹ میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، جسے آپ آن لائن شیئر کر سکتے ہیں۔
کارالیل کی مدد سے مختلف کیمروں سے تصاویر بنانا کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ فائل شیئرنگ ایپس جیسے ShareIT، Zapya یا MiDrop استعمال کرتے ہیں تو  اس ایپلی کیشن کا طریقہ آپ کو زیادہ مشکل نہیں لگے گا۔

ان ایپس کی طرح آپ کو پہلے سب ڈیوائسز کو کنکٹ کرنا پڑے گا اور اس کے بعد آپ ہوسٹ ڈیوائس سے تمام ڈیوائسز کے کیمروں سے تصاویر بنا سکتے ہیں۔
ایک بار انسٹال ہونے کے بعد ایپلی کیشن تمام کنکٹڈ ڈیوائسز سے کیمرہ ان پٹ لیتی ہے  اور اسے ہوسٹ ڈیوائس پر کاپی کر دیتی ہے۔جہاں ہر کیمرے کا اندراج الگ ہوتا ہے۔ ان کیمروں سے لی گئی تصاویر کو الگ ہی ایڈیٹ کیا جا سکتا ہے یا انہیں جف فارمیٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔

کارالیل سے تصاویر بنانے کے لیے اسے تمام ڈیوائسز پر انسٹال کریں۔ یہ ایپ ہوسٹ اور جوائن بٹن ظاہر کرے گی۔ ایک ڈیوائس پر ہوسٹ بٹن پر ٹیپ کریں  اور اس کے بعد آپ کی سکرین پر ایک کیو آر کوڈ ظاہر ہوگا۔ دوسری ڈیوائسز اس کیو آر کوڈ سے ہوسٹ ڈیوائس سے کنکٹ ہو سکتی ہیں۔
ڈیوائسز کنکٹ ہونے کے بعد ہوسٹ ڈیوائس پر ایک کیمرہ اور ایک چیٹ بٹن ظاہر ہوگا۔
چیٹ بٹن سے سب ڈیوائسز پر میسج کیا جا سکتا ہے جبکہ کیمرہ بٹن سے سب ڈیوائسز کے کیمرے آن ہو جائیں گے۔یہاں پر ہوسٹ  فرنٹ اور رئیر کیمروں پر سوئچ بھی کر سکتا ہے۔ریکارڈ نگ کرنے پر تمام کنکٹڈ ڈیوائس تصاویر ہوسٹ ڈیوائس پر بھیجتی ہیں۔
ہوسٹ ڈیوائس تصاویر موصول ہونے پر انہیں الگ الگ محفوظ کر سکتی ہے یا سب تصاویر سے جف بنا سکتی ہے۔جف آپشن منتخب کرنے پر  ایپ چند ایڈیٹنگ آپشن  ظاہر کرتی ہے۔ ان آپشنز میں rotate، mirror، copy،  delete اور change order شامل ہیں۔
کارالیل کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
کارالیل کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-04

More Technology Articles