Equalizer FX Music app

Equalizer FX Music App

Equalizer FX موسیقی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے زبردست ایپلی کیشن

اسمارٹ فون پر بھر پور ساؤنڈ سے موسیقی سننے کے دلدادہ حضرات کو چاہیے کہ سب سے پہلے گانا ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اس کے معیار کا ضرور خیال رکھیں۔ عام طور پر گانے کا سائز چار سے پانچ ایم بی ہوتا ہے کیونکہ یہ 128KBPS بِٹ ریٹ کا حامل ہوتا ہے لیکن اگر آپ 320KBPS کا حامل کوئی گانا ڈاؤن لوڈ کریں گے تو اس کا سائز کم از کم دس ایم بی ہو گا کیونکہ اس کا بِٹ ریٹ انتہائی بہتر ہے۔

اچھے معیار کا گانا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون میں ایک ایپلی کیشن Equalizer FX بھی انسٹال ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں آپ موسیقی کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے موجود پروفائل جیسے کہ لائٹ، کلاسیکل یا سُپر بیس میں سے کوئی ایک منتخب کر سکتے ہیں یا اپنی مرضی سے ایفیکٹس کا استعمال کر تے ہوئے بیس کو سیٹ کر سکتے ہیں۔

ایکوالائزر ایف ایکس ایپلی کیشن بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے کام کرتی ہے، لیکن اسکرین کے اوپر ظاہر ہونے والا اس کا آئی کن اسیٹنگز میں جا کے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیز صرف گانے سننے کے دوران ہی ایپ کو استعمال کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
Equalizer FX کوانسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-10

More Technology Articles