Facebook fixes iOS app battery drain issue

Facebook Fixes IOS App Battery Drain Issue

فیس بک نے آئی او ایس ایپلی کیشن میں بیٹری کا مسئلہ حل کر دیا

کچھ دن پہلے ہی ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ فیس بک آئی فون کی بیٹری کو سب سے زیادہ پھونکتی ہے(تفصیلات اس صفحےپر)۔اب فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ ا س نے آئی او ایس کے لیے تازہ ترین ایپلی کیشن  ورژن میں  اس مسئلے کو حل کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی فیس بک نے خاصی تفصیل کے ساتھ وہ وجوہات بھی بتائیں جن کے باعث ایپلی کیشن زیادہ بیٹری استعمال کرتی تھی۔


فیس بک کے انجینئر منیجر ایری گرانٹ نے بتایا کہ  ایساایپلی کیشن کے   اپنے کوڈ میں سی پی یو سپن (CPU spin) کی وجہ ہوا۔ سی پی یو سپن کار میں بیٹھے ایک بچے کی طرح ہے جو بار بار پوچھتا رہتا ہے کہ  ہم ابھی تک وہیں ہیں؟ اور سوال  منزل پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ہوتا رہتا ہے۔ ایسے ہی فیس بک ایپلی کیشن بھی بار بار پراسس کرتی رہتی جو زیادہ بیٹری کے اخراج کا باعث ہوتا۔

(جاری ہے)

ایری نے دوسری وجہ بتاتےہوئے کہا کہ  جب آپ کوئی ویڈیو دیکھنے کے بعد ایپلی کیشن کھلا چھوڑ دیتے ہیں تو  بعض دفعہ آڈیو سیشن کھلا رہ جاتا ہے اور ایپ  خاموش آڈیو چلاتی رہتی ہے۔گرانٹ نے بتایا کہ ایپلی کیشن پس منظر میں چلتے ہوئے بذات خود کچھ نہیں کرتی ماسوائے بیٹری استعمال کرنے کے اور یہ بیٹری بھی ایپلی کیشن کے چلے رہنے کی وجہ سے خرچ ہوتی ہے، نہ کہ  کسی اور وجہ سے۔
گرانٹ نے بتایا کہ بیٹری کے اخراج کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ  فیس بک کس طرح سے صارف کے مقام کا تعین کرتا ہے۔
فیس بک نے آئی او ایس کے لیے ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن پیش کر دیا ہے، جس میں بیٹری کے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-24

More Technology Articles