Facebook kills its little known Notify app

Facebook Kills Its Little Known Notify App

فیس بک نے اپنی ایپلی کیشن نوٹیفائی ختم کردی

فیس بک نے اپنی ایپلی کیشن ”نوٹیفائی“ لانچ کے 7 ماہ بعد ہی بند کر دی ہے۔ یہ ایپلی کیشن لاک سکرین پر نیوز سورسز کے نوٹیفیکیشن بھیجنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔نوٹیفائی کے لیے فیس بک کے پارٹنرز میں بلوم برگ بزنس، سی این این اور نیویارک ٹائم وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

صارفین چاہتے تو پبلی کیشن کے تمام نوٹیفیکیشنز کی بجائے صرف ایک شعبے جیسے کھیل یا شوبز کے نوٹیفیکیشن حاصل کر سکتے تھے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ نوٹیفائی کے فیچرز کو دوسری پراڈکٹس جیسے میسنجر وغیرہ میں شامل کرےگا۔ لگتا ہے فیس بک میسنجر چیٹ بوٹس کی مدد سے نوٹیفیکیشن بھیجا کرے گا۔

Facebook kills its little known Notify app
تاریخ اشاعت: 2016-06-02

More Technology Articles