Facebook Lifestage is a video centric social app for teens
فیس بک نے نوجوانوں کے لیے سوشل ویڈیو ایپ لائف سٹیج متعارف کرا دی

فیس بک سنیپ چیٹ کے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنے پلیٹ فارم میں لانے کے لیے نت نئے فیچرز اور ایپلی کیشن متعارف کرارہا ہے۔ حال ہی میں فیس بک نے انسٹا گرام سٹوریز اور لائیو فلٹر متعارف کرائے ہیں۔اب فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ ویڈیوز پر مرکوز لائف سٹیج نامی یہ سوشل ایپلی کیشن ہائی سکول کے طلباء کے لیے بنائی گئی ہے۔اس ایپلی کیشن میں صارفین اپنا پروفائل مکمل کرنے کے لیے اپنی پسند و ناپسند پر ویڈیوز اور سیلفیز بنانی ہونگی۔
نوجوانوں کے لیے بنائی گئی اس ایپلی کیشن میں 22سال سے بڑی عمر کے افراد دوسروں کے پروفائلز نہیں دیکھ سکتے۔یہ ایپلی کیشن نوجوانوں کو صرف اُن صارفین کے پروفائل دکھاتی ہے جو اُن کے یا قریبی سکول جاتے رہے ہیں۔یہ ایپلی کیشن صرف اُن سکولوں کے طلباء کےپروفائل دکھاتی ہے، جن کے کم از کم 20 طلباء سائن اپ کر چکے ہوں۔
(جاری ہے)
دوسرے الفاظ میں یہ ایپلی کیشن بالکل ویسے ہی کام کرتی ہے جیسے فیس بک اپنے شروع کے دنوں میں کام کرتا تھا۔
اس ایپلی کیشن کوفیس بک میں کام کرنے والے 19سالہ مائیکل سیمین نے بنایا ہے۔ مائیکل اپنے سکول کی تعلیم ختم کرنے کے بعد سےہی فیس بک میں کام کر رہا ہے۔مائیکل 13سال کی عمر سے ہی ایپلی کیشنز بنا رہا ہے۔اس نے مارک زکربرگ کی دعوت پر فیس بک ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس ایپلی کیشن کو ابھی اینڈروئیڈ کے لیے لانچ نہیں کی گئی تاہم آئی او ایس صارفین اسے یہاں کلک کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
-
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
-
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
-
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
-
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
-
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
-
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
-
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
-
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
-
شیلڈ کارپوریشن نے پاکستان میں بچوں کے علاج سے متعلق مفت مشاورتی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.