Facebook Messenger app gets custom thread colors emojis and nicknames

Facebook Messenger App Gets Custom Thread Colors Emojis And Nicknames

فیس بک میسنجر اپ ڈیٹس

فیس بک نے اپنی میسنجر ایپلی کیشن کے لیے ایک زبردست اپ ڈیٹ جاری ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنی گفتگو کو زیادہ پرسنلائز کر سکتے ہیں۔کسٹم کلر کی بدولت آج سے آپ اپنی گفتگو کو مرضی کے رنگ میں رنگ سکتے ہیں۔
تھمب اپ کے لیے مرضی کا ایموجیز شامل کر سکتے ہیں اور گفتگو میں شریک ہر شخص کو، بشمول اپنے، نک نیم دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

.
ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے
• پلے سٹور یا ایپ سٹور سے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں
• اینڈروئیڈ صارفین اوپر دائیں کونے پر ” i “کو ٹیپ کریں، آئی او ایس صارفین رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔


• اس کے بعدسیٹنگ مینو میں تین آپشن نظر آئیں گے۔کلر، ایموجی اور نک نیمز۔
• کلر آپشن سے مکمل گفتگو کو نیا رنگ دیا جا سکتا ہے۔
• ایموجی پر ٹیپ کر کے تھمب اپ کی جگہ نیا سائن شامل کیا جا سکتا ہے ۔
• نک نیم سے اپنے سمیت گفتگو میں شامل سب کو دوسرا نام دیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے، دوسرے افراد آپ کی، کی ہوئی تبدیلیوں کو دیکھ سکتے ہیں، اس لیے کسی کو نام دیتے وقت احتیاط کریں اور اچھا سا نام دیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-18

More Technology Articles