Facebook's latest experiment is a Pinterest-like app

Facebook's Latest Experiment Is A Pinterest-like App

فیس بک کا تازہ ترین تجربہ پنٹرسٹ کی طرح کی ایپلی کیشن کا ہے

فیس بک میں ایک ٹیم  کو نئے تجربے کا ٹاسک دیا گیا تھا، جسے خاموشی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔یہ پنٹرسٹ کی طرح کی ایپلی کیشن ہے۔
اس ایپلی کیشن کا نام Hobbi ہے۔ اسے امریکا اور کچھ دوسرے علاقوں میں ایپل کے ایپ سٹور کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے۔فی الحال اسے گوگل پلے سٹور پر لانچ نہیں کیا گیا۔ ایپ سٹور پراس کی تفصیل میں درج ہے کہ یہ ایپلی کیشن آپ کو اپنی پسندیدہ چیزیں یاد رکھنے میں مدد دے گی۔

پنٹرسٹ کی طرح آپ اسے تصاویر کو البم کی شکل میں محفوظ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پنٹرسٹ کی طرح یہ ایپلی کیشن کھانا پکانے والوں، جگاڑ کی ترکیبیں بنانے والوں، آرٹس اور کرافٹس کا کام کرنے والوں کو اُن کا کام منظم کرنے میں مدد دے گی۔ بظاہر پنٹڑسٹ میں ہوبی سے ایک اضافی فیچر ہے، جس سے صارفین تصاویر اور دوسرا مواد کو سرچ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پنٹرسٹ صارفین کو تجویز بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے 2019 میں نیو پراڈکٹ ایکسپیریمنٹیشن یا این پی ای کے نام سے ایک ٹیم بنائی تھی۔ ہوبی اسی ٹیم کی تخلیق ہے۔ اس ٹیم کا مقصد اسی طرح کی چھوٹی ایپلی کیشنز بنانا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر این پی ای نے توقعات کے مطابق کام نہ کیا تو اس پراجیکٹ کو بنا کسی ہچکچاہٹ کے بند کر دیا جائے گا۔
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-19

More Technology Articles