Father designs app to force teens to reply to parent's texts

Father Designs App To Force Teens To Reply To Parent's Texts

باپ نے خصوصی ایپ بنا کر بیٹے کو وقت پر میسج کا رپلائی کرنے پر مجبور کر دیا

ویسٹ وکہم ، لندن سے تعلق رکھنے والے نک ہربرٹ کو اپنے 13 سالہ بیٹے کی لاپروائی سے کافی کوفت ہوتی تھی۔ نک کا بیٹا بین اپنے باپ کے ٹیکسٹ میسجز کو اکثر نظر انداز کر دیتا تھا۔نک بیٹے کی عادت سے اتنا نالاں ہوا کہ اس نے موبائل کےلیے ایک خصوصی ایپلی کیشن بنا لی۔نک نے اس ایپ کو ReplyASAP کا نام دیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن نک کے بیٹے کے موبائل کی ہوم سکرین کا کنٹرول لے لیتی ہے اور اس وقت تک الارم بجاتی ہے جب کہ بین اپنے باپ کے میسج کا جواب نہیں دیتا۔


نک کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن سے اس کا اپنے بیٹے کے ساتھ تعلق مزید بہتر ہو جائے گا۔ نک کے مطابق جب اس کا بیٹا جواب نہیں دیتا یا اسے میسج پڑھنے کا پتا نہیں چلتا تو وہ پریشان ہوجاتا ہے۔
اس ایپ کی خصوصیت ہے کہ میسج پڑھے جانے پر والدین کو اس کے بارے میں مطلع کرتی ہے اس کے علاوہ اگر موبائل سوئچ آف ہو تب بھی والدین کو پتا چل جاتا ہے کہ میسج ابھی پینڈنگ میں ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ ایپ مفت نہیں۔ ایک شخص کے موبائل میں انسٹال کرنے کے لیے اس کی قیمت 99p ہے۔ چار لوگوں کو ٹریک کرنے کے لیے اس کی قیمت 2.49 پاؤنڈ ، 10 لوگوں کے لیے 6.99 پاؤنڈ اور 20 لوگوں کے لیے 12.99پاؤنڈ ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-19

More Technology Articles