Find My Font

Find My Font

کیمرہ سے مفت یا کمرشل فونٹ کی شناخت کریں

اپنے موبائل کیمرے سے کسی بھی مفت یا کمرشل فونٹ کی شناخت کریں۔ فائنڈ مائی فونٹ ایپ استعمال کرتے ہوئے کوئی تصویر لے کر یا گیلری سے امیج ڈاؤن لوڈ کریں اور کسی بھی مفت یا کمرشل فونٹ کو سیکنڈز میں شناخت کریں!
گرافک ڈیزائنرز، ویب ڈیزائنرز، سائن میکرز اور فونٹ کے دلدادہ ان تمام افراد کے لیے یہ ایک مثالی ایپ ہے جو ایک فونٹ تلاش کرنے میں گھنٹے لگا دیتے ہیں۔


فائنڈ مائی فونٹ کا ڈیسک ٹاپ ورژن (میک اور ونڈوز) آپ کے مقامی فونٹس کو شناخت کرے گا، یہ ایک مفت ورژن ہے جو کہ 30 دن تک کام دے سکتا ہے۔ تاہم موبائل ورژن محدود نہیں ہے۔
اس ایپ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
انٹرنیٹ (آن لائن) تلاش۔
پہلے سے موجود تصویر استعمال کریں یا پھر نئی تصویر لیں۔
کمرشل اور فری دونوں فونٹس کو میچ کریں۔

(جاری ہے)


اس سے بہت زیادہ ملتا جلتا گوگل فونٹ ڈھونڈیں۔
انتہائی تیز رفتار میچنگ۔
چھوٹے حروف کا انتخاب۔
آئسولیٹ سکرپٹ حروف۔
عمودی ٹیکسٹ۔
یہ ایپ آئی اور ایس اور اینڈروئیڈ دونوں کے لیے موجود ہے۔

پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
فائنڈ مائی فونٹ کا ڈیسک ٹاپ ورژن (میک اور ونڈوز) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-25

More Technology Articles