Firefox latest browser has built in instant messaging

Firefox Latest Browser Has Built In Instant Messaging

فائر فاکس کے تازہ ترین ورژن میں بلٹ ان انسٹنٹ میسجنگ کا فیچر ہے

موزیلا نے ڈیسک ٹاپ اور اینڈریوڈ کے لیے فائرفاکس 41 جاری کر دیا ہے۔یہ پہلا براؤزر ہے جس میں بلٹ ان انسٹنٹ میسجنگ کی سہولت شامل ہے۔ آئی ایم کا فیچر ابھی صرف ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے استعمال کیا جا سکتاہے۔اس فیچر سے ونڈوز، میک اور لینکس کے صارفین ہیلو ویڈیو کال استعمال کر سکتے ہیں۔ہیلو ویب آر ٹی سی سپورٹ کی وجہ سے موزیلا کے صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں، جب یہ اوپیرا یا کروم کو سپورٹ کرے گا تو فائرفاکس کے صارفین کروم کے صارفین سے بھی چیٹنگ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


فائر فاکس کا یہ فیچر اُن لوگوں کے لیے یقیناً فائدہ مند ہے جو دوران سفر نیٹ کیفے میں سکائپ وغیرہ استعمال نہیں کر سکتے۔
ہیلو کے صارفین ڈیسک ٹاپ پر پروفائل فوٹو سیٹ کر کے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔اینڈریوڈ صارفین نئے ورژن میں گوگل اور بنگ وغیرہ کو ایک ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔بک مارکس کےفیچر کو بھی کافی بہتر بنایا گیا ہے۔فائر فاکس ڈیسک ٹاپ اور اینڈریوڈ اب دونوں ہی صحیح طرح سے ایم پی 3 فائلز کو چلا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-23

More Technology Articles