Foodie app makes food photos cute and beautiful

Foodie App Makes Food Photos Cute And Beautiful

فوڈی، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن

بہت سے افراد، خاص طور پر خواتین،  ایسی ہوتی ہیں جنہیں اپنے گھر میں پکائے یا ہوٹل میں کھائے کھانے اس وقت تک ہضم نہیں ہوتے، جب تک ان کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ نہ کردیں ۔ایسے ہی افراد کےلیے ایک بہترین ایپلی کیشن فوڈی(Foodie) متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں 24 مختلف طرح کے فلٹرز ہیں، جو ہرطرح کے کھانوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ان فلٹرز کی کیٹگریز میں Yum،Fresh، Chewy، Crispy، Barbeque، Sweet اور Romantic شامل ہیں۔

ہر طرح کے کھانوں کےلیے مناسب فلٹر اپلائی کرنے سے کھانے کی تصاویر اور بھی بہترین ہو جاتی ہیں۔
اس ایپلی کیشن کا ایک اور بہترین فیچر آٹو فوکس کا بھی ہے۔یہ خودکار طور پر بہترین زاویے سے کھانے کی بہترین تصویر بناتا ہے، تصویر کو خود ہی برائٹ اورایڈجسٹ کرتا ہے۔کھانے کی تصاویر بنا کر فون میں انسٹال سوشل میڈیا ایپلی کیشن جیسے وٹس ایپ، فیس بک یا لائن پر شیئر کی جا سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈی اسی طرح کی دستیاب دوسری ایپلی کیشن سے کافی بہتر ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Foodie app makes food photos cute and beautiful
تاریخ اشاعت: 2016-03-06

More Technology Articles