Free Text Editor For Kids with Spark Effects

Free Text Editor For Kids With Spark Effects

بچوں کے لیے سپارک ایفیکٹس کے ساتھ مفت ٹیکسٹ ایڈیٹر

ٹیکسٹریم (TEXTREME) ٹیکسٹ ایڈیٹر بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن اسے بڑے بھی شوق سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کی خاص بات اس میں لکھے جانے والے ٹیکسٹ کا سپارک ایفکیٹ کے ساتھ ظاہر ہونا ہے۔
یہ ٹیکسٹ ایڈیٹر نوٹ بک کی طرح ہے، جس میں آپ  تفریحاً بھی ٹیکسٹ ٹائپ کر سکتے ہیں۔یہ ٹیکسٹ کی ٹائپنگ میں ہر ایکشن کے ساتھ ساؤنڈ پروڈیوس کر کرتا ہے۔

اس میں سب سے اوپر دائیں جانب ردھم  موڈ فعال کرنے کا آپشن ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے مزید کئی ایفیکٹس فعال ہو جاتے ہیں۔
اس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کیا جانے والا کامحفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اپنے ٹیکسٹ کو محفوظ کرنے کےلیے آپ کسی بھی نام سے فائل کو محفوظ کر سکتے ہیں۔تاہم یہ کوئی فولڈر تخلیق نہیں کر سکتا۔ اپنی محفوظ فائل کو پانے کے لیے آپ کو LOAD پر کلک کرکے فائل نیم لکھنا پڑے گا۔ اس کے بعد فائل آپ کے سامنے ظاہر ہو جائے گی۔
ٹیکسٹریم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-06-15

More Technology Articles