Google Duo is a video chatting app

Google Duo Is A Video Chatting App

گوگل ڈواو(Duo)۔ گوگل کی نئی ویڈیو چیٹنگ ایپلی کیشن

آج کی گوگل آئی / او میں گوگل نے ایک چیٹ ایپ ایلو(تفصیلات اس صفحے پر) اور ایک ویڈیو چیٹ ایپ Duo متعارف کرائی۔ Duo ایک ہلکی پھلکی، تیز رفتار اور انکرپٹڈ ایپلی کیشن ہے ، جسے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس پر کام کرنے والی ٹیم نے ویب آر ٹی سی کے ساتھ کام کر کے ایک نیا پروٹوکول بنایا ہے، جو تیز رفتاری سے انکرپٹڈ کنکشن بناتا ہے۔


اس ایپلی کیشن کا سب سے بہتر فیچر انسٹنٹ ویڈیو ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کی بدولت آپ کو کال موصول ہوتے ہی کال کرنے والے کی ویڈیو بھی دکھائی دے گی، جس کے بعد آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کال کرنے والے کی کال کا جواب دیں یا اس کا موڈ اگر خراب ہے تو چپ کر کے بیٹھے رہیں۔دوسرے بہت سے فیچرز کے ساتھ انسٹنٹ ویڈیو کا یہ فیچر روایتی ویڈیو کالز کے تصور کو بدل کر رکھ دے گا۔
اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ سست رفتار کنکشن پر بھی کام کرتی ہے۔فون نمبر کی بنیاد پر ہونے کی وجہ سے سائن اپ کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ نہیں بنانا پڑتا ۔اینڈٹواینڈ انکرپشن کی بدولت تمام کالز محفوظ ہوتی ہیں۔

Google Duo is a video chatting app
تاریخ اشاعت: 2016-05-18

More Technology Articles