Google Inbox Smart Reply Writes Emails for You

Google Inbox Smart Reply Writes Emails For You

گوگل ان باکس سمارٹ رپلائی

گوگل نے سمارٹ رپلائی کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بات کا پتہ لگاتا ہے کہ کونسی ای میلز ایسی ہیں ،جن کا مختصراً جواب دیا جا سکتا ہے۔یہی نہیں یہ فیچر ای میل کے چند ممکنہ مختصر جوابات بھی لکھ دیتا ہے، صارفین ان میں سے اپنی مرضی کا جواب بھیج سکتے ہیں۔دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو اس فیچر کی بدولت صارفین کسی بھی ای میل کا جواب صرف دو ٹیپ کر کے بغیر ٹائپنگ کیے دے سکتے ہیں۔


سمارٹ رپلائی وصول ہونے والی ای میل کی بنیاد پر اس کے تین ممکنہ جوابات بتاتا ہے۔مثال کے طور پر اگر کوئی ای میل میں آپ سے پوچھے کہ کیا یہ کاغذات آپ کے پاس ہیں؟ تو ممکنہ جوابات میں سے ایک جواب ہوگا کہ نہیں میں معذرت خواہ ہوں، دوسرا ہو گا کہ مجھے ڈھونڈنا پڑے گا اور تیسرا ہو گا کہ میرے پاس ہیں میں بھجوا دوں گا۔

(جاری ہے)

صارفین ایک جواب کو سلیکٹ کر کے فوراً ہی ای میل کا جواب دے سکتے ہیں۔


سمارٹ رپلائی کا آپشن اس ہفتے کے آخر تک ان باکس ایپلی کیشن میں جاری کر دیا جائے گا۔
ان باکس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں اورآئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-11-05

More Technology Articles