Google Keyboard for Android becomes Gboard

Google Keyboard For Android Becomes Gboard

گوگل کی بورڈ اب جی بورڈ ہوگیا

گوگل نے کئی ماہ پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے جی بورڈ(کی بورڈ) متعارف کرایا تھا۔ اب اینڈروئیڈ صارفین بھی جی بورڈ کو استعمال کر سکیں گے۔ گوگل نے اپنی گوگل کی بورڈ ایپلی کیشن کے 6.0 ورژن کو جی بورڈ برانڈ کے طور پرا پ ڈیٹ کیا ہے۔ پلے سٹور پر اگرچہ ایپلی کیشن کا نام اور ڈسکرپشن پرانا ہی ہے مگر ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے اور جن صارفین کے پاس اپ ڈیٹڈ ایپلی کیشن نہیں ہے اُن کے پاس بھی ایک ہفتے تک اپ ڈیٹ ہو جائےگی۔

جی بورڈ میں سیٹنگ سے نمبروں کی قطار الگ سے بھی فعال کی جا سکتی ہے۔ جی بورڈ کی ایک اہم خصوصیت ایک ساتھ تین زبانوں میں ٹائپ کرنا ہے۔ اس سے پہلے یہ فیچر صرف SwiftKey میں ہی تھا۔
اس کی بورڈ میں گیسچر ٹائپنگ کا نام بدل کر گلائیڈ ٹائپنگ کر دیا ہے اور ایموجیز کے پینل کی ترتیب بھی بدل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کی بورڈ میں GIF کا بٹن ہمیشہ فعال رہتا ہے مگر اُن ایپلی کیشن میں غیر فعال ہو جاتا ہے جن میں کی بورڈ سے GIFڈالنے کی سپورٹ نہیں ہوتی۔


اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین جی بورڈ کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

Google Keyboard for Android becomes Gboard
تاریخ اشاعت: 2016-12-12

More Technology Articles