Google launches a tool to test your Android app

Google Launches A Tool To Test Your Android App

گوگل نے اینڈروئیڈ ڈویلپرز کے لیے نیا ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اینڈروئیڈ ڈویلپرز کے لیے ایک نیا ٹول جاری کیا ہے، اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنی ایپلی کیشنز کو مختلف پہلوؤں سے چیک کر سکتے ہیں۔
نیا Accessibility Scanner (ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں) پلے سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ یہ ٹول اینڈروئیڈ مارش میلو 6.0 پلیٹ فارم سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


اسے انسٹال کرنے کے بعد Settingاور پھر Accessibility مینو سے اسے ٹرن آن کر دیں۔ اس کے بعد اس ایپلی کیشن کو لانچ کر دیں جسے آپ ٹسٹ کرنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد فلوٹنگ بٹن پر ٹیپ کر کے ٹول کو ایکٹیویٹ کر دیں، جس کے بعد یہ ٹول خود ہی ایپلی کیشن کو سکین کر کے تبدیلی کے لیے تجاویز دے گا۔
چند دن پہلے گوگل نے ویب سائٹس کے لیے ری سائزر ٹول بھی متعارف کرایا تھا، جس کی مدد سے ڈویلپر کسی بھی ویب سائٹ کے پریویو کو مختلف ڈیوائسز کے حساب سے چیک سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2016-03-24

More Technology Articles