GOOGLE MAPS WILL SOON PREDICT YOUR DESTINATION

GOOGLE MAPS WILL SOON PREDICT YOUR DESTINATION

گوگل میپ کا تازہ ترین ورژن خود ہی آپ کی منزل کا اندازہ لگا سکتا ہے

اینڈروئیڈ کے لیے گوگل میپ کے اگلے ورژن میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔نئے ورژن میں گوگل میپ خود سے ہی آپ کی منزل کا اندازہ لگا کر آپ کو اپ ڈیٹس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔
رپورٹس کے مطابق نئے ورژن میں ایک فیچر ڈرائیونگ موڈ کا بھی ہوگا۔ یہ موڈ اس وقت کار آمد ہوگا ، جب آپ کو اپنی منزل کے راستے کا پہلے سے معلوم ہو۔ ڈرائیونگ موڈ کو ایکٹیویٹ کرنے سے یہ آپ کی سرچنگ اور لوکیشن ہسٹری کی بنیاد پر آپ کی منزل کے بارے میں اندازہ لگا کر آپ کو مفید معلومات فراہم کرنا شروع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


منزل کا اندازہ کرنے کے بعد یہ فیچر آپ کی منزل تک ٹریفک کی صورتحال اور اس کی بنیاد پر پہنچنے کےمتوقع وقت کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
یہ فیچر گوگل ناؤ کارڈز کی طرح ہی ہے، جو آپ کو آگے ٹریفک کی صورتحال بتاتا ہے تاہم اس میں ڈرائیونگ موڈ کو خود سے فعال کرنا پڑتا ہے۔
ڈرائیونگ موڈ گوگل میپ کے ورژن 9.19کا حصہ ہے۔یہ ورژن بہت سے لوگوں کے پاس اپ ڈیٹ ہوچکا ہے تاہم صارفین اے پی کے فائل سے خود بھی اسے انسٹال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-15

More Technology Articles