Google new app lets parents control kids phones

Google New App Lets Parents Control Kids Phones

گوگل نے والدین کے لیے بچوں کے موبائل کےاستعمال پرنظر رکھنے والی ایپ متعارف کرادی

آج کل سمارٹ فونز پر تمام کام سر انجام دئیےجا سکتےہیں۔اسی وجہ سے والدین بھی بچوں کے موبائل کے استعمال کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں۔
گوگل نے ایسے ہی پریشان والدین کےلیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے والدین بچوں کے لیے گوگل اکاؤنٹ بنا سکتےہیں اور ان کےایپلی کیشنز کے استعمال کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔
ایسا کرنے کےلیے والدین کو بچوں کو ایک نئی اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ پر چلنے والی ڈیوائسز لے کر دینی ہوگی۔

اس کے بعد والدین کو اپنی ڈیوائس پر فیملی لنک ڈاؤن لوڈ کر کے بچے کےلیے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔اس کے بعد انہیں بچے کی ڈیوائس میں اس کےلیے بنائے گئے اکاؤنٹ سے سائن اپ کرنا ہوگا۔
ایسا کرنے کے بعد والدین اس قابل ہونگے کہ بچوں کے لیے کچھ ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کی اجازت دیں اور کچھ کو بلیک لسٹ کر دیں۔

(جاری ہے)


گوگل نے 2015 میں ایپلی کیشن میں عمر کے حساب سے ریٹنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر صارفین ایپلی کیشن کو کڈز فرینڈلی مارک کر سکتے تھے۔
اب نئی ایپ سے والدین دیکھ سکتےہیں کہ اُن کے بچوں نے ہر ایپلی کیشن پر کتنا وقت گزارا۔ والدین ہفتہ وار رپورٹ بھی حاصل کر سکیں گے اور بچوں کے فون استعمال کرنے کا ٹائم بھی متعین کر سکیں گے۔اس ایپ سے والدین بچوں کے فون کو ریموٹلی لاک بھی کر سکیں گے۔
گوگل کا کہناہے کہ یہ ایپ 13 سال سے کم عمر اُن بچوں کےلیے بنائی گئی ہے جو گوگل کی پالیسی کیو جہ سے گوگل اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے۔
یہ ایپ ابھی صرف پریویو ورژن میں دستیاب ہے۔ والدین ایرلی ایکسس پروگرام کےذریعے اس پر سائن اپ کر سکتےہیں۔

Google new app lets parents control kids phones
تاریخ اشاعت: 2017-03-15

More Technology Articles