Google new Q and A app lets celebs personally answer your most boring queries

Google New Q And A App Lets Celebs Personally Answer Your Most Boring Queries

گوگل کی سوال و جواب کی نئی ایپ سے مشہور شخصیات صارفین کے سوالوں کے جواب دیں گی

گوگل نے سوال و جواب کی ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے۔ Cameos نام کی یہ ایپلی کیشن مشہور شخصیات کے لیے ہے۔ اس ایپ سے مشہور شخصیات خود سے اُن تمام سوالوں کے جواب دے سکیں گی، جو عام صارفین گوگل میں ان شخصیات کے بارے میں سرچ کرتی ہیں۔ یہ ایپ صرف آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو خصوصی انوائٹ کوڈ جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بار مشہور شخصیات یہ ایپ انسٹال کر لیں تو وہ صآرفین کے اپنے بارے میں گوگل کیے گئے سوالات کے جوابات ویڈیو کی صورت میں دے سکتی ہیں۔ یہ ویڈیو اگلی بات ایسا سوال سرچ کرنے پر نتائج کے ساتھ کارڈ کی صورت میں ظاہر ہونگی۔
گوگل نے پچھلے سال اسی طرح کی ایکسٹیشن متعارف کرائی تھی، جس میں محدود تعداد میں امریکی مشہور شخصیات سرچ انجن پر اپنے بارے میں کیے گئے سوالوں کے جواب دے سکتی تھیں۔
اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ آپ کوئی مشہور شخصیت ہیں تو آپ بھی Cameos کو ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-11

More Technology Articles