Google releases an application to teach children to read

Google Releases An Application To Teach Children To Read

گوگل نے بچوں کو انگریزی پڑھنا سکھانے کے لیے نئی ایپ پیش کر دی

گوگل نے ایلیمنٹری  سکول کے طلباء کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ریڈ الانگ (Read Along) متعارف کرائی ہے۔گوگل نے یہ ایپلی کیشن تجرباتی طور پر بھارت میں ”بولو“ کے نام سے پیش کی تھی۔ اس ایپلی کیشن کا مقصد بچوں کو اپنی زبان کے ذریعے انگریزی زبان سکھانا ہے۔ پہلے تو یہ ایپلی کیشن صرف ہندی اور انگریزی زبان میں تھی لیکن اب یہ کئی زبانوں میں پیش کی گئی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ  جلد ہی اس میں مزید زبانیں شامل کردی جائیں گی ۔ اس وقت بچے  نو زبانوں، جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، ہندی اور اردو شامل ہیں، کے ذریعے انگریزی سیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب  یہ ایپلی کیشن 180 ممالک کے لیے جاری کی گئی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے بچے کھیل کھیل میں  پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعدآف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایپلی کیشن بولے گئے الفاظ کی شناخت کرکے انہیں ایپ میں لکھے  ہوئے الفاظ سے ملاتی ہےاور غلطیوں کی  نشاندہی کرتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ بچوں کی ریکارڈ  ہونے والی آواز  کا تجزیہ ڈیوائس میں ہی کیا جاتا ہے، اسے سرور پر نہیں بھیجا جاتا۔
اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-10

More Technology Articles