IRANIANS ARE USING CROWDSOURCING TO AVOID MORALITY POLICE

IRANIANS ARE USING CROWDSOURCING TO AVOID MORALITY POLICE

ارشاد کو دھوکہ دینے کے لیے گرشاد متعارف کرا دی گئی

ایرانیوں نے ثقافتی پولیس ”ارشاد“ سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ ہی لیا۔ ایران کی ثقافتی یا اخلاقی پولیس ارشاد کا کام ملک میں غیر اسلامی یا غیر ثقافتی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ ارشاد کے اہلکار تمام دن مخصوص مقامات ، ناکوں اور چلتے پھرتے ہوئے  ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔ارشاد کے اہلکاروں کو جہاں کوئی غیر اسلامی یا غیر ثقافتی سرگرمی نظر آئے یا  کوئی شخص غیر اسلامی یا غیر ثقافتی لباس میں ملبوس نظر آئے، یہ اہلکار اسے روک کر خبر دار کرتے ہیں، اس کے خلاف کاروائی کرتےہیں یا پھر سادے کاغذ پر اُن سے اقرار نامہ لکھوایا جاتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ غیر ثقافتی سرگرمیوں میں ملوث شخص دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔


گرشاد ایپلی کیشن  استعمال میں بہت سادہ ہے۔ جیسے  ہی کسی صارف کا ارشاد کے کسی اہلکار سے ٹکراؤ ہوتا ہے، وہ ایپلی کیشن میں اس جگہ کو مارک کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے صارفین کی ایپلی کیشن میں وہ جگہ فوراً ہی مارک ہوجاتی ہے۔ دوسرے صارفین ایسی  تمام مارک کی ہوئی جگہ سے بچ کر چلتے ہیں، جس سے انکے ارشاد کے اہلکاروں سے ٹکراؤ کا چانس کافی کم ہوجاتا ہے۔


ویز(Wazw)کی طرز پر بنائی گئ یہ ایپلی کیشن بہت سے لوگوں کے پاس درست طریقے سے کام نہیں کر رہی تھی، لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اسے مفید ٹول سمجھ کر دھڑا دھڑ استعمال کر رہے ہیں۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ماحول ، اور کچھ حد تک ایران میں بھی، یہ ایپلی کیشن خاصی خطرناک ہوسکتی ہے۔اس سے صارفین جہاں تھوڑی سی ڈانٹ ڈپٹ سے بچتے ہیں وہیں مجرم اور دہشت گرد بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اپنی متوقع خطرناکی کے باوجود یہ ایپلی کیشن ابھی تک نہ صرف گوگل  پلے سٹور پر موجود بلکہ ایرانی اسے استعمال بھی کر رہے ہیں۔

IRANIANS ARE USING CROWDSOURCING TO AVOID MORALITY POLICE
تاریخ اشاعت: 2016-02-10

More Technology Articles