IT ALL ADDS UP: GOOGLE CALCULATOR HITS GOOGLE PLAY STORE

IT ALL ADDS UP: GOOGLE CALCULATOR HITS GOOGLE PLAY STORE

آفیشل گوگل کیلکولیٹر اب گوگل پلے سٹور پر

ملٹی فنکشن گوگل کیلکولیٹر اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔اس ایپ سے ریاضی کا بنیادی حساب کتاب، جیسےجمع، تفریق ، ضرب اور تقسیم کے علاوہ پیچیدہ سائنسی کیلکولیشن بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو چلا
کر فون کو لینڈ سکیپ موڈ میں کرنے سے سائنٹیفک فنکشنز ایکٹیو ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)


سائنٹیفک آپشن پورٹریٹ موڈ میں بھی سامنے آتے ہیں، مگر اس کےلیے بائیں جانب سوائپ کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد پیچیدہ ریاضیاتی کاموں کے لیے بٹن سامنے آ جاتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں اینڈروئیڈ وئیر کی سپورٹ بھی موجود ہے۔
اگر آپ کو اپنا اینڈروئیڈ کیلکولیٹر پسند نہیں تو آپ گوگل پلے سٹور سے آفیشل گوگل کیلکولیٹر کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
گوگل پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-31

More Technology Articles