Jane is a freeware text editor that can also edit ASCII files

Jane Is A Freeware Text Editor That Can Also Edit ASCII Files

جین فری وئیر ٹیکسٹ ایڈیٹر سے ایسکی فائلز کو بھی ایڈٹ کیا جا سکتا ہے

جین ایک فری وئیر ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے۔اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صارفین ایسکی فائلز کو بھی ایڈیٹ کی جا سکتی ہے۔اس پروگرام کا گرفک یوزر انٹرفیس  ونڈوز کے کمانڈ پرامپٹ جیسا ہے۔ ٹیبز کی بجائے اس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں instance  چلتے ہیں۔اس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجودہ فائل کی پراپرٹیز دیکھنے کے لیے فائل مینو میں  سے Special کا سب مینو استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس پروگرام میں ہائپر لنکس کی سپورٹ بھی ہے ، جسے ڈیفالٹ براؤزر میں کھولا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیکسٹ ایڈیٹر فائلوں کو TXT، NFO اور DLZ فارمیٹ میں محفوظ کر سکتا ہے۔ اسے ایسکی فائلوں کو دیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔ پرسنل استعمال کے لیے  یہ ایپلی کیشن بالکل مفت ہے۔
اس پروگرام  کے انسٹالر کا سائز 560 کلو بائٹس ہے اور یہ پورٹیبل میں بھی دستیاب ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-03

More Technology Articles