Kaspersky now offers a free antivirus for PC

Kaspersky Now Offers A Free Antivirus For PC

کیسپر سکائی نے پی سی صارفین کے لیے مفت اینٹی وائرس متعارف کرا دیا

سیکورٹی سافٹ وئیر فرم کیسپر سکائی نے پی سی صارفین کے لیے مفت اینٹی وائرس متعارف کرا دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی وائرس نہ صرف صارفین کی فائلوں کو دیکھے گا بلکہ ویب ٹریفک پر بھی نظررکھتے ہوئے وائرس زدہ مواد کو روکے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے صارفین کے لیے مفت اینٹی وائرس پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے جواُن کی 50 ڈالر کی پراڈکٹ نہیں لے سکتے۔


کیسپر سکائی کے متعارف کرائے گئے اس اینٹی وائرس کی بہت سے صارفین کو ضرورت نہیں ہے۔اگر آپ ونڈوز 10 استعمال کرتے ہیں تو آپ کو شاید اس کی ضرورت نہ پڑے۔ ونڈوز 10 میں پہلے ہی ونڈوز ڈیفینڈر شامل ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے اپنے ٹولز اس حوالے سے اچھا کام کرتے ہیں اور سسٹم کے زیادہ ذرائع بھی استعمال نہیں کرتے۔

(جاری ہے)


ایک آزاد سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ AV-Test.org نے کیسپر سکائی کے سافٹ وئیر کو 5.5 / 6.0سکور دیا ہے۔

اس کے علاوہ کیسپر سکائی کے مکمل پیکیج ،جسے انٹرنیٹ سیکورٹی کا نام دیا گیا ہے، کے ورژن 17.0 کو جون میں ٹسٹ کے دوران 6.0/6.0سکور ملے تھے۔ اس طرح دیکھا جائے تو کیسپر سکائی کا اینٹی وائرس ونڈوز ڈیفینڈر سے کافی بہتر ہے۔اس اینٹی وائرس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔فی الحال کیسپر سکائی فری روس، چین اور چند دوسرے ممالک کے لیے دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔اس مفت اینٹی وائرس فائر وال، وی پی این یا پرائیویٹ براؤزنگ کے فیچر شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-26

More Technology Articles