Khan Academy is bringing its library of lessons to Android

Khan Academy Is Bringing Its Library Of Lessons To Android

خان اکیڈمی اب اینڈریوڈ پر بھی

سیکھنےسکھانے کے لیے اہم ویب سائٹ خان اکیڈمی نےاینڈریوڈ کے لیے ایپلی کیشن جاری کردی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین ریاضی، سائنس، تاریخ اور پروگرامنگ پر بہت سا ویڈیو مواد دیکھ سکتے ہیں۔
غیر تجارتی ادارے خان اکیڈمی نے اب تک 5000 ہزار سے زیادہ ویڈیوز بنائی ہیں، جو اس ایپلی کیشن کی مدد سے سادہ انٹرفیس کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔

خان اکیڈمی کی ویڈیوز یوٹیوب پر بھی دستیا ب ہیں۔نئی ایپلی کیشن کی مدد سے دیڈیو کا ٹرانسکرپٹ دیکھا جا سکتا ہے، بعد میں دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے فہرست میں ویڈیوز شامل کی جا سکتی ہیں، اپنی کارکردگی کا ریکارڈ رکھا جا سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے ابھی اس میں اس طرح کے انٹرایکٹو اسباق نہیں جیسے ویب سائٹ یا آئی او ایس ورژن پر ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہےکہ پہلے اس صفحے پر جا کرBecome a Tester پر کلک کیا جائے اور اس کے بعد یہاں کلک کر کے اسے انسٹال کر لیا جائے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.


Khan Academy is bringing its library of lessons to Android
تاریخ اشاعت: 2015-09-18

More Technology Articles