Linux Launcher turns your Android phone into command line interface

Linux Launcher Turns Your Android Phone Into Command Line Interface

اب اینڈٖروئیڈ صارفین بھی لینکس استعمال کر سکتے ہیں

لینکس کے ایسے شائقین جو اینڈروئیڈ موبائل میں بھی لینکس کو ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اب اپنے فون کے انٹرفیس کو کمانڈ لائن میں بدل سکتے ہیں۔
Linus CLI Launcher ایک مفت ایپلی کیشن ہے، جسے پلے سٹور سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔لینکس سی ایل آئی لانچر اینڈروئیڈ کے انٹرفیس کو مکمل طور پر کمانڈ لائن انٹرفیس سے بدل دیتا ہے۔

یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کے آئیکون بیسڈ انٹرفیس کو کمانڈ لائن سے بدل دیتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد صارفین کو کمانڈ ٹائپ کر کے مختلف کام سر انجام دینے پڑے ہیں۔
لینکس سی ایل آئی لانچر کی چند کمانڈ ز درج ذیل ہیں۔

• uninstall [app]
• sms [contact] [text]
• call [contact]
• calc [expression]
• search [google, playstore, youtube, files]
• wifi
• flash
• share [file]
• mv / cp [file] [dest]

اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-25

More Technology Articles