Lookout Security and Antivirus

موبائل سیکورٹی کے لیے بہترین ایپلی کیشن ۔لُک آؤٹ موبائل سیکیورٹی

Lookout Security and Antivirus

لک آؤٹ (Lookout ) آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ایک مفت ایپلی کیشن ہے۔یہ ایپلی کیشن آپ کو غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورکس، خطرناک ایپلی کیشنز، فراڈ پر مبنی لنکس وغیرہ جیسے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے فون کے رابطہ نمبروں کا بیک اپ بنا کر آن لائن محفوظ کیا جا سکتاہے۔ضرورت پڑنے پر اسی بیک اپ سے رابطہ نمبروں کو دوبارہ سے فون میں ری سٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔


اس ایپلی کیشن کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ جی پی ایس آف ہونے کے باوجود گوگل میپس پر فون کی موجودہ لوکیشن دکھا سکتی ہے اور فون سائلنٹ موڈ پر ہونے کے باوجود تیز الارم بھی بجا سکتی ہے۔ یہ اہم فیچرز اس کے مفت ورژن میں موجود ہیں جبکہ باقی فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے تین ڈالر ماہانہ یا تیس ڈالر سالانہ خرچ کرنا پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں ریموٹ لاکنگ، سیف براؤزنگ، سیکیورٹی خطرات سے تحفظ اور پرائیویسی اسکین جیسے اہم فیچرز بھی موجود ہیں۔


اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-06

Your Thoughts and Comments