Meitu all in one photo editing app

اپنی تصویروں کو چند سیکنڈوں میں خوبصورت بنائیں

Meitu all in one photo editing app

اپنی تصاویر کو مختلف فلٹرز کے استعمال سے خوبصورت ترین بنانے میں چینی ایپلی کیشن ’’میتو‘‘ (Meitu)کا جواب نہیں۔ یہ یورپ میں ریلیز ہونے کے بعد جلد ہی ٹاپ ٹین ایپس میں شامل ہو گئی ہے۔اس ایپ کا پورا نام ’’میتو شیو شیو‘‘ ہے جس کا مطلب ہے ’’خوبصورت تصویر مزید خوبصورت‘‘۔ یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے بالکل مفت دستیاب ہونے کے علاوہ ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی موجود ہے لیکن وہ صرف چینی زبان میں ہے جبکہ ایپلی کیشن انگلش زبان میں بھی موجود ہے۔

اس میں موجود فیچرز کے استعمال سے ایک عام سی تصویر کو بھی حسین بنایاجا سکتا ہے۔کیونکہ اس میں بہترین فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کہ 171 پوزیشننگ پوائنس سے چہرے کو بالکل درست انداز میں سمجھ کر فلٹرز استعمال کرتی ہے، یعنی یہ جانتی ہے کہ آنکھیں کہاں ہیں اس لیے اگر آپ آنکھیں بڑی یا چھوٹی کرنا چاہیں گے تو چہرہ بالکل بھی بدنما نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح یہ جِلد کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے پر موجود داغ دھبے غائب اور بالوں کو بھی درست کر سکتی ہے۔ غرض ہر طرح کی سہولت اس میں موجود ہے جس سے عام تصویر کو خاص بنایا جا سکتا ہے۔
اکثر سکیوریٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایپ آپ کی ذاتی معلومات جیسے مقام، فون نمبر اور EMIE نمبر وغیرہ نوٹ کر کے واپس چین بھیجتی ہے اور یہ ڈیٹا فروخت کیا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر ماہرین کے مطابق باقی ایپس بھی ایسا ہی کرتی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دراصل یہ صرف ایپلی کیشن کا ٹریکنگ مسئلہ ہے ،جاسوسی نہیں۔ تاہم میتو انتظامیہ نے ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کو رد کیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک ریں.

تاریخ اشاعت: 2017-03-27

Your Thoughts and Comments