بند کریں
ہفتہ دسمبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
فیس بک نے بچوں کے لیے بھی خصوصی میسنجر متعارف کرا دیا
بچے صرف اُن لوگوں سے بات کر سکتے ہیں، جنہیں اُن کے والدین لسٹ میں شامل کرتے ہیں

فیس بک نے فیس بک میسنجرکا نیا ورژن متعارف کرایا ہے لیکن یہ ورژن خاص طور پر 13 سال سے کم عمربچوں کے لیے ہے۔
فیس بک میسنجر کڈز دیکھنے میں اصل میسنجر کی طرح ہی ہے لیکن اس پر بچوں کی بجائے بچوں کے والدین کا کنٹروال زیادہ ہے۔ بچوں کے والدین ہی بچوں کےلیے اکاؤنٹ بناتے ہیں جبکہ بچے صرف اُن لوگوں سے بات کر سکتے ہیں، جنہیں اُن کے والدین لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔

ظاہر ہے اب والدین رشتے داروں اور دوستوں کو ہی شامل کریں گے، اس لیے یہ خطرہ نہیں رہتا کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت کریں گے۔میسنجر کڈز کی ہوم سکرین پر اُن لوگوں کی فہرست ہوتی ہے، جن سے بچے بات چیت کر سکتےہیں۔
بچے میسنجر سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے دلچسپ سٹیکرز اور ماسک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ فیس بک میسنجر کڈز پر بچوں کو کسی قسم کے اشتہار نظر نہیں آئیں گےا ور نہ ہی فیس بک کسی قسم کے اشتہار دکھانے کے لیے بچوں کا ڈیٹا استعمال کرے گا۔

اس میں in-app purchase کا بھی کوئی فیچر نہیں، اس لیے بچے کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال بھی نہیں کر سکتے۔
یہ ایپلی کیشن جہاں بچوں کےلیے محفوظ تصور کی جا رہی ہے، وہاں اس پر کئی سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں سکرین ٹائم یا استعمال کے دورانیے کا فیچر نہیں، کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ بچوں کو ہر وقت ایپلی کیشن کے استعمال سے بچانے کےلیے اس میں اس طرح کی پابندی ہونی چاہیے تھی۔

اس کے علاوہ 6سال کے بچے اس طرح کی ایپلی کیشن یا موبائل استعمال کرنےکےلیے کافی چھوٹے ہوتے ہیں۔فیس بک پر تنقید کی جا رہی ہے کہ اب وہ بچوں کی پرورش ہی اس انداز میں کررہا ہے کہ وہ بڑے ہو کر بھی فیس بک ریگولر میسنجر استعمال کریں۔
یہ ایپلی کیشن فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کوڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-12-04

مینوفیکچرر کا نام     :     فیس بک

فیس بک کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں